انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2022ء کے نتائج کا اعلان 4 فروری کو ہو گا
فیصل آباد : جے ٹی این پی کے نیوز: انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2022ء کے نتائج
کمشنر فیصل آباد ڈویژن و چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میڈم سلوت سعید کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ ، سیکنڈ و کمپوزٹ ( سیکنڈ ) سالانہ 2022ء کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ 04 فروری 2023ء کو 10 بجے دن کیا جائے گا۔
پاکستان میں پرانے ماسٹر اور گریجویشن پروگرامز ختم
سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کے مطابق نتائج ایجوکیشن
بورڈ فیصل آباد کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر
اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے جن کی
قیمت 200 روپے فی سی ڈی مقرر کی گئی ہے۔
سی ڈیز کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کل 3 فروری 2023ء
تک بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچز یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل
آباد برانچ اور یو بی ایل بورڈ برانچ میں ہو سکے گی۔
سیکرٹری بورڈ نے مزید کہا کہ نتائج کی سی ڈی 4 فروری 2023ء
کو صبح 10 بجے اسی بنک سے ہی جمع کروائی گئی فیس کا اصل
چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی جس بنک میں سی ڈیز
کے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کروائی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں
اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر
محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2022ء کے نتائج ،
= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)