انسٹاگرام، یوٹیوب کے بعد ٹوئٹر بھی ٹِک ٹاک کا فیچر نقل کرنے کیلئے تیار

کیلیفورنیا: جے ٹی این پی کے نیوز: انسٹاگرام، یوٹیوب کے بعد ٹوئٹر بھی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی انسٹاگرام اور یوٹیوب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ٹِک ٹاک کی طرح اِمرسِیو ویڈیو فیچر کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق کمپنی اپنے ویڈیو پلیئر کو بدل رہی ہے،

لہذا اب صارفین ویڈیو کو انگلی سے ٹیپ کر کے پوری سکرین پر پھیلا سکیں گے۔

فی الوقت ٹوئٹر پر ویڈیو سکرین کا کچھ حصہ لیتی ہے لیکن ویڈیو کو پوری سکرین

تک پھیلا دینے کا فیچر دراصل اس رجحان کی نقل ہے جس کا بانی ٹِک ٹاک ہے اور

اس کے حریفوں نے اس کو دیکھ کر یہ فیچر اپنایا ہے۔

پڑھیں : ٹک ٹاک نے فیملی کے تحفظ کا فیچر متعارف کرادیا

یہ تبدیلی آئندہ دنوں میں انگریزی بولنے والے ٹوئٹر صارفین کے لیےمتعارف کرائی جائے گی

اور صرف ان صارفین کے لیے جو آئی او ایس پر ٹوئٹر ایپ کو استعمال کرتے ہوں گے۔

ویڈیو کے فل سکرین موڈ میں ایک بار داخل ہونے کے بعد صارفین مزید ویڈیو مواد دیکھنے

کے لیے سکرال بھی کر سکیں گے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو مزید اِمرسِیو یعنی عمیق بنائے گا۔

ساتھ ہی ٹوئٹر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایکسپلور ٹیب میں ایک نئے ویڈیو کیروزیل کا اضافہ کرنے جا رہا ہے، جس کی مدد سے صارفین ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

انسٹاگرام، یوٹیوب کے بعد ٹوئٹر بھی , انسٹاگرام، یوٹیوب کے بعد ٹوئٹر بھی

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: