انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ٹک ٹاک انداز کی ریمکس ویڈیو بنانا ممکن بنا دیا
نیویارک ( جے ٹی این پی کے نیوز ) انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ٹک ٹاک
انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ٹک ٹاک کا ایک اور فیچر اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنا لیا
ہے۔ اب انسٹا گرام کے صارفین کو ٹک ٹاک کے انداز کی ایسی ویڈیوز انسٹاگرام پر بنانے کے لیے ریلز میں
جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، جن کو 2 افراد کے اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ری مکس فیچر کے ساتھ مل کر ویڈیوز کی تیاری کے لیے توسیع
دی جا رہی ہے۔ جیسے ہی ویڈیو کو ریلیز کیا جائے گا تو صارف تھری ڈاٹ مینیو میں جا کر اسے ری مکس
کر سکیں گے۔
= پڑ ھیں= گوگل کی آن لائن گیمز کھیلنے کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری
اس اپ ڈیٹ کے بعد بھی ویڈیو کو ریلز کے ذریعے ہی شیئر کرنے کی ضرورت ہو گی، مگر اس کے تمام
ایڈیٹنگ ٹولز جیسے کولابوریشن، وائس اوورز اور ایفیکٹس دستیاب ہوں گے۔ انسٹاگرام کی جانب سے لائیو
اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو بھی مزید سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اب وہ اپنی لائیو برڈکاسٹ کو
پروفائل میں ہائی لائٹ کر سکیں گے، جو ان کے ناظرین کے لیے ریمائنڈر کا ایک آسان طریقہ ہو گا۔ انہیں
اب اسٹریم شیڈول کرنے کے لیے ریگولر فیڈ پوسٹ کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔ انسٹاگرام اپنی مخالف ایپ
ٹک ٹاک کے مقابلے پر اسی کے فیچرز کو اپناتی رہتی ہے۔ ٹک ٹاک میں ڈوئیٹ فیچر صارفین میں بہت زیادہ
مقبول ہے، جس کو اب انسٹاگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ٹک ٹاک ، انسٹاگرام نے صارفین کیلئے ٹک ٹاک ، instagram , tiktok , custumer , new feature
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ <a href=”https://twitter.com/jtnonline1″ target=”_blank” rel=”noopener”>فالو </a>‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ