تازہ ترینزیرِعنوانصحتکرونا سپیشل

انسداد کرونا، ہسپتالوں کو روایتی چینی ادویات کا استعمال بڑھانے کا حکم

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بیجنگ: جے ٹی این پی کے نیوز: انسداد کرونا، ہسپتالوں کو روایتی چینی

چین نے اپنے جنرل اور خصوصی ہسپتالوں سے کہا ہے کہ وہ نوول کرونا وائرس انفیکشن کے علاج میں روایتی چینی ادویات کے منفرد فوائد کے سبب ان کا استعمال بڑھائیں۔

چینی تحقیق نے فالج کے بہترعلاج کا طریقہ ڈھونڈ لیا

ریاستی کونسل کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس برائے نوول

کرونا وائرس ردعمل کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے

کے مطابق گریڈ 2 یا اس سے اوپر کی سطح کے جنرل اور

خصوصی ہسپتالوں کو نوول کرونا وائرس انفیکشن کے علاج

میں چینی اور مغربی ادویات کے مربوط استعمال کے لئے ایک

کارکردگی طریقہ کار قائم کرتے ہوئے مزید بہتری لانی چاہیے۔

مراسلے میں روایتی چینی ادویات اور مغربی ادویات کے ڈاکٹرز

پر مشتمل ہسپتال کی سطح کے ماہرین کے گروپس قائم کرنے پر

زوردیا گیا ہے جو مشترکہ طور پر کثیر الجہتی مشاورت کریں گے

اور دیگر کاموں کے علاوہ شدید اور نازک صورتحال کا شکار

مریضوں کے علاج کے لئے اقدامات کا مطالعہ اور تعین کریں گے۔

چین، منٹوں میں درست نتائج والا نیا معتبر کرونا ٹیسٹ تیار

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شدید صورتحال کا شکار مریضوں

کے علاج میں چینی خام ادویات، روایتی چینی ادویات تکنیک اور

روایتی چینی ادویات انجکشن سمیت تیار روایتی چینی ادویات کو فعال اور مناسب طریقے سے استعمال کرنا چاہیے۔

مراسلے میں ہسپتالوں میں خاص کر شدید اور شدید بیمار مریضوں

کے علاج میں تیار روایتی چینی ادویات اور تیار کردہ چینی خام

ادویات کی خریداری اور انہیں ذخیرہ کرنے پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس کے مطابق ہسپتالوں میں روایتی چینی ادویات عملے کی تعداد

میں مزید اضافے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ چین میں ہسپتالوں کی

درجہ بندی میں 3 سطح کا نظام موجود ہے جس میں تیسرے درجے

کے ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہ جامع طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

انسداد کرونا، ہسپتالوں کو روایتی چینی ، انسداد کرونا، ہسپتالوں کو روایتی چینی

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

=====> عالمی وباء کرونا سے متعلق مزید رپورٹس ( == پڑھیں == )

پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے