انسداد پولیو: ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، وزیراعظم کے سخت احکامات
رپورٹنگ ڈیسک/ انسداد پولیو مہم: ٹانک میں دہشت
صوبہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں 15 اگست سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے
اس موقع پر صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔
جہاں پر نامعلوم دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ہے
جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں میں نثار اورپیر رحمان شامل ہیں
ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونیوالے پولیس اہلکار تھانہ گومل
کی حدود کچہ گرہ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے کہ اس دوران اچانک نامعلوم دہشت گرد جنہوں
نے جھاڑیوں کے اوٹ میں چھپ کر اہلکاروں کو نشانہ بنایا تاہم پولیو ٹیم محفوظ ہے نامعلوم افراد کے خلاف
دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق
ٹانک میں 8 ماہ کے دوران پولیو ٹیم پر ہونیوالا یہ تیسرا حملہ ہے دہشتگرد گردوں کے حملے میں ابھی
تک چار پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا



واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور سکیورٹی حکام کو کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کیں جائیں ایسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں جبکہ ایسے واقعات کی روک تھام اور پولیو مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے میں موثر اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ