انسداد دہشت گردی، پاکستان کا افغانستان اور ایران سے مدد لینے کا فیصلہ

پشاور: جے ٹی این پی کے نیوز: انسداد دہشت گردی، پاکستان کا افغانستان

پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خطرے پر قابو پانے کیلئے ایران، افغانستان سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان، پشاور پولیس لائنز کی جامع مسجد میں متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد افغانستان کے طالبان کے سپریم لیڈر سے پاکستان میں عسکریت پسندوں کو قابو کرنے کیلئے کہے گا۔

اپیکس کمیٹی کا نیکٹا، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق کابل میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے

کے بعد سے پاکستان میں افغانستان کی سرحد سے متصل علاقوں

میں حملوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ دیکھا گیا، جہاں عسکریت

پسند حملے کرنے اور پکڑے جانے سے بچنے کیلئے ناہموار

علاقوں کا استعمال کرتے ہیں۔ حکام نے 30 جنوری کو پشاور

میں ہونے والے دھماکے کا ذمہ دار کالعدم تحریک طالبان پاکستان

کے ایک دھڑے کو ٹھہرایا ہے جس نے پولیس کمپاونڈ کے اندر

واقع ایک مسجد میں 100 سے زائد افراد شہید کئے۔

وفود تہران اور کابل بھیجے جائیں گے ، فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ

وفود تہران اور کابل بھیجے جائیں گے، تاکہ ان سے اس بات

کو یقینی بنانے کے لیے کہا جائے کہ دہشتگرد ان کی سرزمین

پاکستان کے خلاف استعمال نہ کریں۔ خیبرپختونخوا میں ایک

پولیس عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ کابل

بھیجا جانے والا وفد اعلیٰ قیادت سے بات چیت کرے گا اور

جب کہتے ہیں کہ اعلیٰ قیادت تو اس کا مطلب افغان طالبان کے

سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ ہیں۔ تاہم غیر ملکی میڈیا کی جانب

سے تبصرے کی درخواست پر افغان طالبان نے فوری طور پر

کوئی بیان نہیں دیا، البتہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان

متقی نے چند روز قبل پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ دوسروں پر الزام نہیں لگانا چاہیے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

انسداد دہشت گردی، پاکستان کا افغانستان

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: