آنجہانی ملکہ الزبتھ کے ہینڈ بیگ کے پیچھے موجود راز افشاء

لندن: جے ٹی این پی کے نیوز: آنجہانی ملکہ الزبتھ کے ہینڈ بیگ

آنجہانی ملکہ الزبتھ کے ہمہ وقت ساتھ ہونیوالے کالے رنگ کے ہینڈ بیگ کے حوالے سے حیران کن معلومات سامنے آئی ہیں،

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم جو چیزیں استعمال کرتی تھیں انہیں اس قدر خفیہ رکھا گیا کہ اکثر لوگوں کو اس کے بارے میں معلوم ہی نہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم کو کئی مواقع پر ہاتھ میں کالے رنگ کا ہینڈ بیگ لئے دیکھا جا چکا ہے۔

1950 سے 2022 کے دوران ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز میں کالے رنگ کے بیگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ملکہ اپنے ہینڈ بیگ کے ذریعے سٹاف کیساتھ خفیہ باتیں کرتیں

رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ اپنا ہینڈ بیگ سٹاف کے ساتھ خفیہ باتیں کرنے کے لئے استعمال کرتی تھیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کسی سے گفتگو کے دوران ملکہ برطانیہ جب بھی اپنا

ہینڈ بیگ بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ پر لیتیں تو اس کا مطلب ہوتا کہ وہ اس شخص سے گفتگو ختم کرنا چاہتی ہیں۔

اسی طرح جب ملکہ برطانیہ گفتگو کے دوران اپنا بیگ زمین پر رکھتیں تو ان کے

سٹاف کے لئے یہ سگنل ہوتا کہ وہ اس شخص کے ساتھ بہتر محسوس نہیں کر رہیں

اور وہاں سے جانا چاہتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کھانے کے دوران جب بھی ملکہ برطانیہ اپنا بیگ ٹیبل پر رکھتیں

تو وہ اشارہ ہوتا کہ ملکہ اپنا کھانا 5 منٹ میں ختم کرلیں گی۔

شاہی خاندان کے بائیوگرافر نے میڈیا کو بتایا کہ ملکہ برطانیہ کے بیگ

میں بھی عام خواتین کی طرح روزمرہ کی چیزیں ہوتیں، جن میں شیشہ، لپ اسٹک اور عینک وغیرہ شامل تھیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

آنجہانی ملکہ الزبتھ کے ہینڈ بیگ ، آنجہانی ملکہ الزبتھ کے ہینڈ بیگ

دنیا بھر سے تازہ ترین خبریں اور بہت کچھ : پڑھیں :

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: