سیاسی سرگرمیوں کی سب کواجازت ،انتشار نہیں پھیلانے دینگے ، شہباز شریف
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) انتشار نہیں پھیلانے دینگے شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو درپیش سنگین صورتحال اور معاشی
چیلنجز سے نکلنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر معاشی تجاویز اور سفارشات
کی تیاری کی ہدایات جاری کر دیں،یہ تجاویز زراعت، صنعت، سرمایہ کاری،
بینکاری، تاجر و کاروباری برادری سمیت تمام متعلقہ طبقات کی آراء کی
روشنی میں مرتب کی جائیں گی جس کے حصول کے لئے آئندہ چند دنوں
میں سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی معاہرین کا اہم اجلاس
منگل کووزارت عظمی کا منصب باضابطہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم
شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی معاہرین کا اہم اجلاس ہوا، ہنگامی
اجلاس میں معاشی ماہرین کو سفارشات کی تیاری کاحکم دیا گیا۔اہم اجلاس
میں سیکریٹری خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال، ریونیوز، بجٹ خساروں،
داخلی اور بیرونی قرض کی صورتحال سمیت مجموعی قومی بیلنس شیٹ
سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ
اجلاس میں نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، کونسل غیر
جانبدار اور ممتاز معاشی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔وزیراعظم شہبازشریف نے
ہدایت کی کہ معاشی صورتحال اور سنگین مالی خطرات کو دیکھتے ہوئے
فوری، وسط اور طویل المدتی اہداف کا واضح تعین کریں، پالیسی آپشنز پر
جامع سفارشات پیش کریں تاکہ ان کی روشنی میں ٹھوس اقدامات لئے جاسکیں۔
مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات
وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے
بھی جامع تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔رمضان المبارک میں
رمضان بازار کی مانیٹرنگ اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی لانے
کی بھی خصوصی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ قومی اور عوامی مفادات کے
درمیان بہترین توازن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف مہم ناقابل برداشت ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے
خلاف مہم ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم ہاؤس کو پاکستان ہاؤس میں تبدیل
کرنے کا اعلان کرتاہوں ۔ وزیر اعظم ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
شہباز شریف نے کہا اب پنجاب اسپیڈ نہیں پاکستان اسپیڈ ہوگی۔کسی نے ملکی
وسائل کا ناجائز استعمال کیا تو قانون کا راستہ اپنائیں گے،
متحدہ ارکان سے مل کر آیا ہوں
شہباز شریف نے کہامتحدہ ارکان سے مل کر آیا ہوں، بدھ کو مزار قائد جاؤں
گا۔پارلیمان کی مدت ڈیڑھ سال ہے،ہم نے کتنا رہنا ہے اتحادی مل کر فیصلہ
کریں گے۔نون لیگ کی سوچ ہے کہ اصلاحات کریں اور الیکشن میں جائیں،
وزیراعظم نے کہا سب سے بڑا چیلنج تباہ حال معیشت اور مہنگائی پر قابو پانا ہے۔
مہنگائی کم کرنے کیلئے شارٹ اور میڈیم ٹرم پلان بنا رہے ہیں،وزیراعظم کاکہناتھا
کہ باتوں سے قومیں نہیں بنا کرتیں،اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا۔
دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں
دو چھٹیاں خوشحال قومیں کرتی ہیں۔سیاسی سرگرمیوں کی سب کو اجازت ہے،
انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعظم نے کہا امید ہے پیپلز پارٹی
کابینہ کا حصہ بنے گی۔اتحادی حکومت ہے سب کو شامل کرنا پڑے گا۔
لیگی وزراء کے قلمدان نواز شریف فائنل کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا اگر
صدر مملکت کی طبیعت ٹھیک نہیں تو اﷲ انہیں صحت دے۔ آئین شکنوں کے
خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کریں گے،وزیراعظم نے کہا
ہم کسی کو کچھ نہیں کہیں گے،ادارے اپنا کام کریں گے۔اداروں کے خلاف مہم
چلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔
انتشار نہیں پھیلانے دینگے شہباز شریف