انارکلی دھماکہ کے محرکات پر کوئی حتمی رائے دینا قبل ازوقت، حسان خاور

لاہور (جے ٹی این پی کے) انارکلی دھماکہ کے محرکات

معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ عثمان بزداربرائے اطلاعات، سیاحت و ترجمان حکومتِ پنجاب حسان خاور نے انار کلی پا ن مارکیٹ میں ہونیوالے دھماکے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے دھماکے کے محرکات پر کوئی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہو گا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نصب شدہ بم کے دھماکے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کیساتھ ہمیں دلی ہمدردی ہے،

پنجاب فارنزک سا ئنس ایجنسی، پولیس سمیت تمام تحقیقاتی ایجنسیاں دردناک واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہیں۔

قومی سلامتی کے موضوع پر تمام ادارے اور عوام ایک صفحے پر ہیں۔

ایسے ہر سانحہ کے بعد قوم پہلے سے زیادہ مضبوط و متحد ہو کر سامنے آتی ہے۔

وہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے پرومو لانچ کی ایک تقریب کے دو ر ان میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا 2005ء میں شروع ہونیوالی چولستان ڈیزرٹ ریلی ٹی ڈی سی پی کا فلیگ شپ ایونٹ ہے

لاہورانارکلی میں بم دھماکہ، 3 جاں بحق، 28 زخمی

جس میں امسال تین لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے انہوں نے کہا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق کوٹلی ستیاں، وادی سون، اور جنوبی پنجاب کو سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے پر کام کیا جا رہا ہے

تا کہ مستقبل میں شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کے رش کے باعث ہونیوالے مری سانحہ جیسے واقعات سے بچا جا سکے۔

کوٹلی ستیاں میں سیاحوں کیلئے ٹوارزم ہائی وے اور کیمپنگ پوڈز جیسے اقدامات بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

انارکلی دھماکہ کے محرکات

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: