ام المومنین سیدہ خدیجتہ الکبریٰ ؑکی سیرت و کردار اُمّہ کیلئے راہ نجات ، متحدہ علماء محاذ
کراچی (جے ٹی این پی کے نیوز)ام المومنین سیدہ خدیجتہ الکبریٰ ؑ
متحدہ علماءمحاذ پاکستان کے زیر اہتمام ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ ؑکے یوم وصال کے موقع پر
مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال ،جامعہ ستاریہ گلشن اقبال ،جامع مسجد و امام بارگاہ نور ایمان ناظم آباد،
جامعہ دعوة الحق اسلامیہ کورنگی میںمحافل و سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔
خدیجة الکبریٰ ؑنے اپنے مال سے اسلام و نبوت کوتقویت پہنچائی
مقررین نے کہا ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ ؑکی سیرت و کردار اُمّہ کیلئے راہ نجات ہے،خدیجة
الکبریٰ ؑنے اپنے مال سے اسلام و نبوت کوتقویت پہنچائی، سیدہ خدیجة الکبریٰ ؑ اسلامی تاریخ کی عظیم
ہستیوں میں شامل ہیں،سرکاردوعالم نے ان کی وفات کو غم کاسال قرار دیا،محسنہ اسلام سیدہ خدیجہ ؑکے
کردار و خدمات کو عالم اسلام تاقیامت یاد رکھے گا۔
اہلبیت اطہار کا غم و خوشی منانا ایمان کا حصہ ، تذکرہ قرب الٰہی و شفاعت محمدی کا ذریعہ
علماءکرام کا مزید کہنا تھا اہل بیت اطہار ؑکا غم و خوشی منانا ایمان کا حصہ ہے اور اہلبیت کا تذکرہ قرب الٰہی
و شفاعت محمدی کا ذریعہ ہے، اُمہا ت المومنینؓ ،بنات رسول و اہل بیت اطہارؓ کی انقلابی پاکیزہ سنہری
تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے سیمینارز،کانفرنسز، محافل مذاکرہ کا اہتمام کرناچاہئے تاکہ لادینیت ،گمراہیت
کا راستہ روکا جاسکے۔ سیدہ فاطمہ الزہرا ئؑ جیسی عظیم ہستی سیدہ خدیجة الکبریٰ کے بطن سے پیدا ہوئیں،
جنہوں نے اسلام کےلئے عظیم قربانیاں دیں اور امت کےلئے تابندہ نقوشِ عمل چھوڑے۔
آپ خدیجة الکبریٰ ؑکے فراق میں تاحیات مغموم رہے
محسنہ کائنات سیدہ خدیجہؑ کی سیرت و کردارخواتین عالم و تاجروں کیلئے مشعل راہ ہے ،رسول اکرم کی
نبوت کے ابتدائی دور میں خدیجة الکبریٰ ؑنے یہ تاریخی جملے اداکئے کہ آپ کا رب آپ کو تنہا نہیں چھوڑیگا ،
سیدہ کی وفات کے بعد آپ نے فرمایا میں نے خدیجہ ؑکو ایک ایسے محل میں دیکھا جو نہر کے کنارے موتیوں
سے بنا ہواتھا جس میں نہ کوئی شور شغب ہے اور نہ تھکاوٹ کا احساس ۔ آپ خدیجة الکبریٰ ؑکے فراق میں
تاحیات مغموم رہے اور گاہ بگاہ اس کا اظہار بھی فرماتے رہے اور ان کے اقارب کو تحائف بھیجتے اور حسن
سلوک کا اظہار فرماتے ۔
آج بھی مسلم تاجروں کےلئے سیدہ خدیجہ ؑ کی زندگی نمونہ عمل
آج بھی مسلم تاجروں کےلئے سیدہ خدیجہ ؑ کی زندگی نمونہ عمل ہے کہ وہ اپنے مال کو خدمت اسلام ،
خدمت عوام اور استحکام پاکستان کےلئے وقف کردیں۔ سیدہ خدیجة الکبریٰ ؑ محسنہ اسلام و مسلمین ہیں
آپ کا سارا مال و دولت اسلام کی تبلیغ و آبیاری کےلئے کام آیا۔
ام المومنین ؑ کے فضائل و مناقب بیان کرنیوالے علماءکرام کے نام
ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ ؑ کے فضائل و مناقب ،سیرت و کردار پر منعقدہ مختلف سیمینارز سے
مہمان خصوصی ایف ڈی ایف کے سربراہ بابر فاﺅنڈیشن کے صدر سردار بابر عباسی،محاذ کے بانی
سیکریٹری جنرل مولانا محمدا مین انصاری ، مرکزی صدر حجة الاسلام علامہ مرزایوسف حسین،علماء
مشائخ فیڈریشن کے سربراہ علامہ پیر احمد عمران نقشبندی،جماعت غرباءاہلحدیث پاکستان کے
ناظم اعلیٰ پروفیسر حافظ محمد سلفی،جمعیت علماءاسلام کے رہنما شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترکی،محاذ کے
چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی،سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی،نائب صدر خطیب اہل بیت
علامہ علی کرارنقوی،مولانا مفتی محمد بخاری، علامہ سید سجادشبیررضوی،بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی
ایشن کے وائس چیئرمین ممتاز عالم دین و تاجر جنید باڑی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، کراچی
یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سیدشمیل احمدقادری حنبلی،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ مفتی فیصل عزیز
بندگی،مفتی اسدالحق چترالی،مولانامفتی انعام الرحمن حجازی،مولانا حافظ مفتی رفیع اللہ،مولانا حافظ
گل نواز،مفتی مصد ق الامین سلفی، و دیگر نے خطاب کیا۔
ضرور پڑھیں۔ مظلوم کربلاّ کی ولادت کا روز ہے ۔۔ اتنا ہنسو کہ آنکھ سے آنسو نکل پڑیں
ام المومنین سیدہ خدیجتہ الکبریٰ ؑ