امیر ترین شخص ایلون مسک نے فالوورز سے کیا وعدہ پورا کر دیا

کیلیفورنیا: امیر ترین شخص ایلون مسک

 

دنیا کے امیر ترین شخص، بانی ٹیسلا ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر فالوورز سے کیا وعدہ ایفا کر دیا۔ ایلون مسک نے اپنا آخری گھر بھی بیچ دیا۔

 

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کا سیلیکون ویلی میں واقع گھر پانچ ارب روپے سے زائد میں فروخت ہوا۔ انہوں نے سولہ ہزار اسکوائر فٹ پر واقع اپنا گھر اس کی اصل قیمت سے کم پر فروخت کیا۔

 

ڈیجٹل کرنسی بٹ کوائن کے خریداروں کیلئے بل گیٹس کا حیران کُن پیغام

 

گھر سات بیڈ رومز، میوزک روم اور ایک گرینڈ بال روم پر مشتمل تھا۔ ایلون مسک نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی تمام جائیدادیں فروخت کردیں گے۔

 

پچاس سالہ ایلون مسک پہلے ہی اعلان کر چکے تھے، دیگر جائیدادیں فروخت کرنے کے بعد کیلیفورنیا میں 47 ایکڑ کی جائیداد ان کاآخری گھر ہے۔

 

ایک ماہ قبل ابھی ایلون مسک نے صارفین کی بات مان کر ٹیسلا کمپنی کے 5 بلین ڈالر سے زائد کے شیئرز فروخت کر دئیے تھے۔

 

امریکہ آئینی بحران سے دوچار، دنیا چوکنا رہے، فرانسیسی محقق کا انتباہ

 

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر کرائے گئے ایک سروے کے نتیجے میں یہ شیئرز فروخت کیے تھے ۔ انہوں نے اپنے فالوورز سے سوال پوچھا تھا، کیا انکو ٹیکس ادائیگی کیلئے ٹیسلا کے دس فیصد شیئرز فروخت کرنا چاہئیں یا نہیں۔

 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ٹوئٹر پر پول پوسٹ کرنے کے بعد، لاکھوں افراد نے اس کا جواب دیا۔ تقریبا 57 فیصد فالوورز کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کو شیئرز فروخت کر کے ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔

 

 

قارئین ، کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ’’ فالو ‘‘ کریں

 

=====> جتن نیوز اردو کے بارے میں جانیئے 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

One thought on “امیر ترین شخص ایلون مسک نے فالوورز سے کیا وعدہ پورا کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: