اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

عدلیہ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانونگا، عمران خان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانونگا

وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں ،

آزاد عدلیہ کی تحریک کے دور ان جیل گیا ،کھلے عام ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے،

بچے بچے کو پتہ ہے، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، یہ کہیں کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا ہے،

اس پر از خود نوٹس ہوتا،ہمیں فیصلہ کرنا ہے، ہم خود دار یا غلام بنتے ہیں،

جمہوریت کی حفاظت فوج نہیں کرسکتی، باہر سے کوئی نہیں کرسکتا ہے،

ہماری خود مختاری پر حملہ ہوا ہے، اس پر اسٹینڈ نہیں لیں گے تو آگے جو بھی پاور میں آئیگا تو وہ وہی کرے گا جو سپرپاور چاہے گی،

ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے،ہم ٹشو پیپر کی طرح استعمال ہونے والی قوم نہیں ،

اپوزیشن کو جمہوریت کی فکر ہے تو الیکشن کا اعلان کریں ،

دیکھیں عوام کس کو ووٹ دیتی ہے،اپوزیشن نے نیب اور اپنے کرپشن کیسز ختم کرنا ہے،

قوم کو اس پر نظر رکھنی ہے،دھاندلی کیلئے ای وی ایم مشین ختم کریں گے ،

سمندر پار پاکستانیزکوووٹنگ کا حق نہیں دے رہے، اس کو ختم کردیں گے،

امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں کروں گا، عوام اتوار کو عشاء کے بعد نکلیں ،قوم کے ساتھ نکلوں گا ۔

جمعہ کو سر کاری ٹی وی اورریڈیو پر قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تقریباً26 سال پہلے تحریک انصاف شروع کی اور کبھی یہ اصول تبدیل نہیں ہوئے،

خود داری، تحریک کا نام انصاف، پھر فلاحی ریاست تھی، ان تین اصولوں پر چلا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مجھے مایوسی ہوئی،

سپریم کورٹ کی میں عزت کرتا ہوں، ایک دفعہ جیل گزاری ہے وہ آزاد عدلیہ کی تحریک دوران گیا۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں اور افسوس اس لیے ہوا کیونکہ ڈپٹی اسپیکر نے تحریک اس لیے روکی تھی اس لیے باہر سے سازش ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کم از کم اس پر تحقیقات کرتی، اس مراسلے کو بلا کر دیکھ لیتا،

جس کو ہم کہتے ہیں سازش اور حکومت تبدیلی کی سازش ہے، کیا یہ سچ ہے یا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اتنا جلدی فیصلہ آیا، 63 اے، کھلے عام ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے،

امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانونگا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے