امریکی گلوکار جیک وائٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ بحالی پرمنفرداحتجاج

لاس اینجلس (جے ٹی این پی کے) امریکی گلوکار جیک وائٹ ٹرمپ ٹوئٹر
امریکی گلوکار جیک وائٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
جیک وائٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کے بعد احتجاجا اپنا ٹوئٹر اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

گلوکار نے انسٹاگرام پر ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکائونٹ کی بحالی کے بعد ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اس تفصیلی نوٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کے فیصلے کو ناگوار اور قابلِ مذمت اقدام قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایلون مسک سے درخواست کی کہ وہ سچائی کا ساتھ دیں۔
انہوں نے ایلون مسک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ایلون مسک اور جو روگن جیسے لوگ
جو جھوٹے لوگوں کو اپنا پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں،

یہ پیسوں کی لالچ میں آجاتے ہیں اور پھر نفرت انگیز ی پھیلانے والی

شخصیات کی حمایت کرتے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: