امریکی ڈالرایک بارپھر ڈبل سنچری عبورکرگیا

کراچی (جے ٹی این پی کے) امریکی ڈالرپھر ڈبل سنچری

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ
پھر بڑا اضافہ ہو گیا. جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی
واپسی ہوئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپے 14 پیسے کا بڑا اضافہ

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز
کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں
دو روپے 14 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک
میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 197روپے 92 پیسے سے
بڑھ کر 200 روپے 6 پیسے ہو گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں2 روپے 50 پیسے کا اضافہ

اْدھر انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں
2 روپے 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 201 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 262.33 پوائنٹس کی زبردست تیزی
ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41577.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند
ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.63 فیصد کی بہتری دیکھی
گئی جبکہ 9 کروڑ 53 لاکھ 88 ہزار 706 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے
باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

امریکی ڈالرپھر ڈبل سنچری

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: