امریکی فوجی جوڑوں میں گھریلو تشدد ، جنس پرستی کے رحجان میں اضافہ
سڈنی ( جے ٹی این پی کے ) امریکی فوجی جوڑوں میں گھریلو تشدد
امریکی فوج کو گھریلو تشدد کا مسئلہ درپیش ہے، جبکہ جنس پرستی اور پردہ پوشی
کے رجحان نے اس کو سلجھانا مشکل تر بنا دیا ہے۔ آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے
ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فوج میں پائے جانی والی خرابیاں جیسا کہ سماجی تنہائی ،
ذہنی صحت اور منشیات کے استعمال کے مسائل اور فوج کی صفوں کے اندر تشدد کا
معمول بننا بدسلوکی کے مقامی عوامل کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
=-= امریکی فوجی روایات بہت زیادہ درجہ بندی پر مشتمل، بہت مردانہ
آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے امریکہ میں سب سے بڑی فوجی امدادی تنظیم
بلیو سٹار فیملیز میں اپلائیڈ ریسرچ کی شریک ڈائریکٹر جیسیکا سٹرانگ کا حوالہ دیتے
ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی فوجی روایات بہت زیادہ درجہ بندی پر مشتمل اور بہت مردانہ
ہیں۔ سٹرانگ نے کہا کہ شہری آبادی کے مقابلے میں فوجی خاندانوں میں قریبی ساتھی
کے تشدد کی شرح کا سراغ لگانے کے لیے کوئی وفاقی پروگرام موجود نہیں ہے-
= پڑھیں = ملکہ برطانیہ نے میگھن کی درخواست رد کر دی
آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن ( اے بی سی ) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے
مزید کہا کہ فوجی میاں بیوی کے درمیان بدسلوکی کی اطلاع دینے میں ہچکچاہٹ کی
وجہ سے کوئی بھی موازنہ ممکنہ طور پر کیچڑ اچھالنا ہوگا۔ اے بی سی نیوز نے کہا کہ
2017ء میں بلیو سٹار فیملیز کی جانب سے فوجی گھرانوں کے ایک بڑے پیمانے پر دو
سالہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اس سال فعال ڈیوٹی والے جوڑوں میں سے جسمانی
استحصال کا سامنا کر نے والے تقریبا 87 فیصد نے اس کی اطلاع نہ دینے کا انتخاب کیا۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ
امریکی فوجی جوڑوں میں گھریلو تشدد ، امریکی فوجی جوڑوں میں گھریلو تشدد
امریکہ آئینی بحران سے دوچار، دنیا چوکنا رہے، فرانسیسی محقق کا انتباہ