امریکی صدر کا بیان گمراہ کن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) امریکی صدر کا بیان گمراہ کن

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر سے منسوب بیان حقائق کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دہائیاں ثبو ت ہیں کہ پاکستان انتہائی ذمہ دار جوہری ریاست ہے.

جوہری پروگرام موثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے .

جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت سے متعلق پاکستان نے ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ کردار کا مظاہرہ کیا ہے.

دنیا کے امن کو اصل خطرہ سرفہرست جوہری ممالک کے درمیان اسلحہ کی دوڑ سے ہے.

عالمی مروجہ اقدار کو پامال کرنیوالی بعض ریاستوں، انتہا پسند قومیت پسندی، غیرقانونی قبضوں کیخلاف جدوجہد کرنیوالوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہے.

دنیا کے امن کو اصل خطرہ ان ممالک سے ہے جہاں جوہری سلامتی سے متعلق باربار حادثات ہوئے .

پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک، ایٹمی پروگرام بھی بے قاعدہ، بائیڈن

دنیا کے امن کو اصل خطرہ سلامتی کے ان اتحادوں سے ہے جن کی تشکیل سے علاقائی توازن متاثر ہو رہا ہے .

دنیا جب بڑے بڑے مسا ئل اور مشکلات سے دوچار ہے ، ایسے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی حقیقی صلاحیت کو پہچاننے کیلئے خالص اور پائیدار کوششیں نہایت ناگزیر ہیں .

علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے امریکہ کیساتھ تعاون کی پرخلوص خواہش رکھتے ہیں۔

ہفتہ کو امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پاکستان کے جوہری اثاثوں کے حوالے سے دیئے گئے

بیان پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا پاکستان نے عدم پھیلا، سلامتی وتحفظ پر

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے)سمیت عالمی معیارات کے اپنے پختہ عہد کو پورا کیا ہے ۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے ۔

اس مقصد کیلئے غیرضروری بیانات سے پرہیز کیا جائے ۔

امریکی صدر کا بیان گمراہ کن

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: