امریکی صدر کا بیان حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا نتیجہ ہے، عمران خان
ویب ڈیسک/ امریکی صدر کا بیان
پاکستان کےسابق صدرو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےامریکی صدرجو بائیڈن کے بیان پر برہمی وتعجب کا اظہارکیا ہے ۔
انکاکہنا تھاکہ وہ جانناچاہتے ہیں کہ امریکی صدرکن معلومات کی بنیاد پرہماری جوہری صلاحیت کےبارے میں اس نتیجے پرپہنچے ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ ملک کی وزارت عظمٰی کے عہدے پر فائز رہنے کی وجہ سے وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ
پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم دنیا کے محفوظ ترین نظاموں میں شامل ہے۔
کپتان کا انکا دوسرا سوال یہ کہ دنیا بھر میں جنگوں میں ملوث رہنے والے امریکا کے
برعکس پاکستان نے خاص طور سے جوہری صلاحیت حاصل کرنے کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ن لیگی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ امریکی صدر کے بیان سے بقول ان کے امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی بھی ثابت ہوجاتی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ ۔۔۔۔
امریکی صدر کا بیان , امریکی صدر کا بیان