امریکہبین الاقوامیتازہ ترین

امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی موقف مسترد کر دیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن: جے ٹی این پی کے نیوز: امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ

امریکی صدر جو بائیڈن نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کیساتھ وائٹ ہاﺅس میں ہونیوالی ملاقات میں مسجد الاقصی کے احاطے کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی موقف کو مسترد کر دیا۔

بائیڈن کا 10 لاکھ ڈالرز تنخواہ لینے، طلبہ کو کبھی نہ پڑھانے کا اعتراف

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن

نے اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم اور ولی عہد حسین عبد اللہ

سے واشنگٹن میں ایک اہم ملاقات کی۔ جس میں تینوں رہنماﺅں

نے ظہرانے میں فلسطین اور اسرائیل کشیدگی سے متعلق اہم

امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز کا اسرائیل سے متعلق بڑا انتباہ

شاہ اردن عبد اللہ دوم جو کہ مسجد اقصیٰ کے کسٹوڈین بھی ہیں

نے امریکی صدر کو تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے

دوران اسی مسئلے پر دونوں رہنماﺅں نے عراق کے وزیراعظم

سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ صدر جوبائیڈن نے اردن کے

بادشاہ کے مسجد اقصیٰ کے کسٹوڈین کے طور پر خدمات کو

سراہتے ہوئے امریکی موقف دہرایا کہ اسرائیل فلسطین تنازع

کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے جس پر اردن

کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے اصولی مو قف اپنانے پر امریکی صدر

کا شکریہ بھی ادا کیا اور مسجد اقصیٰ کے صحن میں مسلمانوں

کی عبادت کی جگہ پر یہودیوں کے داخلے سے آگاہ کیا۔

امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے لیے مختص

عبادت کی جگہ پر اسرائیلی وزیر کی آمد اور یہودیوں کو عبادت

کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ حیثیت برقرار رکھا جانا چاہیے۔

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ ، امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے