امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پورٹ رچی میں 2 سال کا قرنطینہ نافذ،وجہ حیران کن

اویب ڈیسک/ آئی آر خان :امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر
 

افریقی قسم کے خطرناک گھونگوں کی وجہ سے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پورٹ رِچی میں دو سال کا قرنطینہ نافذ
کردیا گیا ہے ۔

 

نافذ کیا جانےوالا قرنطینہ کووڈ کے قرنطینہ سے یکسر مختلف

میڈیارپورٹس کے مطابق گھونگوں کی وجہ سے لگایا جانےوالا قرنطینہ کووڈ کے قرنطینہ سے مختلف ہوگا، اس میں شہریوں کو
مٹی، پودوں، کچرے، ملبے اور علاقے سے باہر تعمیراتی سامان کے قریب جانے کی پابندی ہوگی، ان گھونگوں کے
حوالے سے فلوریڈا کے محکمہ زراعت کی ڈائریکٹر کرسٹینا چٹی نے بتایا کہ شہر میں بڑے سائز کے گھونگے موجود ہیں
جن میں ریٹ لنگ ورم نامی کیڑا پایا جاتا ہے۔اگر انسان یہ گھونگے کھائیں یا ان سے کسی قسم کے رابطہ میں آئیں
تو یہ انسانوں میں گردن توڑ بخار کا باعث بن سکتے ہیں، یہ گھونگے 8انچ تک لمبے ہوسکتے ہیں۔

گھونگوں کی یہ قسم انسانوں اور ماحولیات کےلئے نقصان دہ ہے ،ڈائریکٹر محکمہ زراعت

محکمہ زراعت کے مطابق گھونگوں کی یہ قسم انسانوں کےساتھ ساتھ ماحولیات کےلئے بھی نقصان دہ ہے اور تقریبا 500سے
زائد قسم کے پودے ان کی خوراک ہیں، اس کے علاوہ یہ گھونگے عمارتوں کی دیواروں کو بھی کھاجاتے ہیں۔یہ گھونگے
پہلی مرتبہ 1960میں جنوبی فلوریڈا میں پائے گئے تھے جن سے تقریباََ10سالوں میں جان چھڑائی گئی تھی، ان گھونگوں
کی نسل کی افزائش بھی بہت تیزی سے ہوتی ہے اور ان کی مادہ ہر سال تقریباََ1200انڈے دیتی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ


امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: