امریکہبین الاقوامیتازہ ترین

ناروے میں امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اوسلو (جے ٹی این پی کے) امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ

ناروے کے شمال میں ایک امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے میں چار افراد سوار تھے۔

یہ بات ناروے میں ریسکیو جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹرز کی جانب سے بتائی گئی۔

مذکورہ ادارے نے مزید بتایا کہ MV-22B Osprey ماڈل کا امریکی طیارہ نیٹو اتحاد کی تربیتی مشق میں شریک تھا.

جب مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 سے قبل اس کے غائب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

واضح رہے کہ علاقے میں موسم کی صورت حال خراب تھی۔

ادھر ادارے کے ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار افراد کے انجام کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

ناروے کے ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر اور ایک فوجی طیارے نے علاقے کا گشت کیا

اور اس دوران حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا پتہ چلا لیا۔

تاہم موسم کی خراب صورت حال کے سبب متعین مقام پر اترا نہیں جا سکا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں اب زمینی طور پر اس مقام کی جانب جا رہی تھیں۔

امریکی فوج نے ناروے کے شمال میں اپنے ایک جنگی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے