امریکہ کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ یکسر تبدیل

واشنگٹن: جے ٹی این پی کے نیوز: امریکہ کی شہریت لینے کے امتحان

امریکہ نے غیر ملکیوں کو شہریت لینے کیلئے رائج امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا، اب امریکی شہریت لینے کے خواہشمندوں کو امتحان میں کامیابی کیلئے نیا مواد پڑھنا ہو گا۔

مذہبی منافرت پر امریکہ کا مضحکہ خیز انصاف

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی شہریت لینے کا ٹیسٹ

اب ملٹی پل چوائس کی بنیاد پر ہو گا، شہریت لینے کے خواہاں

افراد کی انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنے کا طریقہ کار بھی

تبدیل ہو گا، امریکی شہریت لینے کے خواہشمندوں کو امتحان

میں کامیابی کیلئے نیا مواد پڑھنا ہو گا۔

واضح رہے کہ شہریت ٹیسٹ میں امریکی تاریخ، حکومتی

طریقہ کار سے متعلق امیدوار کی واقفیت اور امیدوار کی

انگریزی بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت بھی جانچی جاتی ہے۔

روسی ہیکرز کا امریکی وزارت خزانہ کے سسٹم پر سائبر حملہ

رپورٹس کے مطابق نئے ٹیسٹ میں انگریزی پڑھنے اور

لکھنے کا طریقہ تبدیل نہیں کیا جائیگا، البتہ نئے ٹیسٹ میں

انگریزی بولنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جائیگا، اس کے

علاوہ نئے ٹیسٹ میں تصاویر دکھا کر امیدوار سے ان کے

بارے میں با آواز بلند جواب مانگا جائیگا، تصاویر سے متعلق

انگریزی الفاظ، جملے اور تراکیب کی بنیاد پر امیدوار کو جانچا

جائے گا، رپورٹس کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات میں

امیدوار کو 4 میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا، امریکی

شہریت کے لیے ملٹی پل چوائس امتحان ٹیبلیٹ پر دینا ہو گا جس میں امریکہ سے متعلق معلومات

پر مبنی سوالات میں 10 میں سے کم سے کم 6 پاس کرنا ہوں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

امریکہ کی شہریت لینے کے امتحان ،

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: