امریکہ کی جانب سے عمران حکومت گرانے کا دعویٰ پھر مسترد

ویب ڈیسک/ امریکہ کی جانب سے عمران حکومت

امریکہ نے سازش کرکے عمران خان کی حکومت کو گرایا ہے کو امریکہ نے ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہے

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت

گرانے میں انکی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اانکی حکومت جانے کے حوالے سے امریکی سازش کا نام

دینا سرا سر جھوٹ اور بے بنیاد الزام ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں،

پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا یا غلط اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے،جانتے ہیں کہ

پاکستان میں انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پُرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ایسے مسائل پر تمام پارٹنرز کے ساتھ بات چیت رہتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ شراکت داری کی قدر کرتے ہیں، خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: