امریکہ کو بتا دیا بھارت روس سے تیل لے سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟ اسحاق ڈار
اسلام آباد(جے ٹی این پی کے) امریکہ کو بتا دیا بھارت روس
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تب بلایا جاتا ہے جب معیشت کا بھٹہ بیٹھ جاتا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان نے پنا کام مکمل کردیا،ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے پہلے اعلان نہیں کرسکتے ۔
معیشت پر فیصلے کرنے میں آزاد ہوں،آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی جس سے عوام کا بوجھ کم ہو گا۔
آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا گیا ہے اس پر عمل کریں گے۔
وزیرخزانہ نے پیشگوئی کی کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور میر ی کوشش ہے کہ
ملک کو سودی نظام سے نکالوں اور اسلامی نظام لاؤں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ گورننس میں بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، دنیا بھر
میں معیشت ساور صنعتکاری جدید ٹیکنالوجی پر استوار ہورہی ہے۔
ہم میثاق معیشت کے شروع سے خواہاں ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی
جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوئی تھی تو شدید اقتصادی چیلنجز تھے۔
سیاست پر ریاست کو ترجیع دینا ہوگی ملک ہے تو سیاست ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پہنچ چکے ہیں
ہمیں اس صورتحال سے نکلنے کے لیے بہت کام کرنا ہوگا۔.
یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد
پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، گھبرانے کی ضرورت نہیں اس سال پاکستان کی32 سے34ارب ڈالرکی بیرونی ضروریات ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 4 سال کی مس مینجمنٹ کے باعث ملک میں مہنگائی آئی۔
مارکیٹ کو گھبرانے اور افراتفری پھیلانے کی ضرورت نہیں، مسائل جلد حل ہوں گے۔
وزیراعظم سے بات کی پیرس کلب سے قرض ری شیڈول کرنا مناسب نہیں، دسمبرمیں
ایک ارب ڈالرکے بانڈزمیچور ہورہے ہیں جن کی ادائیگیاں ہونگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے سیاست بعد میں ہوگی، گزشتہ
حکومت ملک کوجس نہج پر لائی 6ماہ میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔
اسحق ڈار نے کہا کہ کہ اگر بھارت روس سے تیل خرید کر سکتا ہے تو ہمارا بھی حق بنتا ہے
کہ لیں اور ہم نے امریکہ کو بھی بتا دیا ہے کہ ہمیں اس سے روکنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔
اگر بھارت سے کم قیمت پر ہمیں تیل ملا تو ضرور لیں گے،
تمام بینکر دوستوں کو ساتھ بٹھا کر بات کروں گا اور میڈیا کے دوستوں سے بھی گزارش ہے
کہ وہ لوگوں اور مارکیٹس کو اعتماد دلائیں کہ کوئی فکر کرنے کی بات نہیں ہے نہ ہی کوئی مشکل پیش آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے
اور اب جتنا جلدی ہوگا عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔
امریکہ کو بتا دیا بھارت روس
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،