امریکہ نے افیون کی کاشت کو فروغ، لاکھوں نوجوانوں کو عادی بنایا، ذبیح اللہ مجاہد

کابل (جے ٹی این پی کے نیوز) امریکہ نے افیون کی کاشت کو

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حجاب اور برقع
نہ صرف ان کے ملک کی ثقافت کا حصہ بلکہ اسلام میں بھی اس کی تعلیمات دی ہیں۔ افغان
حکومت نے براڈ کاسٹرز پر برقع نافذ کیا لیکن ہم خواتین ٹی وی پیش کاروں سے کہتے ہیں
کہ وہ اپنا منہ اور ناک ڈھانپیں۔ اس کیلئے محض ماسک کافی ہے، مگر پردہ اسلامی شریعت
میں لازمی ہے۔ معروف ترین افغان ٹی وی چینلز پر تمام خواتین نقاب پہنے نمودار ہوئیں۔ انہوں
نے صرف اپنی آنکھیں اور ماتھے کو ظاہر کیا۔

طالبات کی سکیورٹی کیلئے کام کر رہے ہیں ، ترجمان طالبان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب ٹی وی کو انٹرویو میں میں خواتین کے حقوق کے
بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں ان کیلئے کھلی ہیں اور حکومت سکیورٹی نافذ
کرنے کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ طالبات کو سکولوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے قابل
بنایا جا سکے۔ انہوں نے پوست اور افیون کی کاشت کے مسئلے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے
کہا کہ امریکیوں نے افیون کی کاشت کو فروغ دیا ہے اور لاکھوں نوجوانوں کو اس کا عادی
بنا دیا گیا۔

عالمی برادری سے موجودہ حکومت کو تسلیم، مدد کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے اس سے نمٹنے کیلئے کام کیا ہے۔ اس کیلئے دنیا سے مطالبہ
کیا ہے کہ وہ نشے کی لعنت سے نجات دلانے میں ہماری مدد کرے۔ سیاسی محاذ پرطالبان کے
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور جنگ کے
خاتمے کے بعد اس میں سلامتی اور استحکام کیلئے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان
بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خاتمے کے بعد اپنے اندرونی وسائل پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے
عالمی برادری سے موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے اور اس کی مدد کا مطالبہ کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

امریکہ نے افیون کی کاشت کو ، امریکہ نے افیون کی کاشت کو ، امریکہ نے افیون کی کاشت کو

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: