امریکہ میں وسط مدتی انتخابات آج، ٹوئٹر کے مالک مسک ریپبلکنز کے حمایتی

واشنگٹن:جے ٹی این پی کے نیوز: امریکہ میں وسط مدتی انتخابات آج

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات آج ہو رہے ہیں، جوبائیڈن اور ٹرمپ الیکشن میں کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں۔

جبکہ دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے امریکیوں کو ری پبلکنز کو ووٹ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

پڑھیں : بائیڈن کا طلبہ کو بن مانگے ڈیٹنگ بارے مشورہ

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان

کی 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں کیلئے ووٹنگ آج ہو رہی ہے، جبکہ 36

ریاستوں کے گورنروں کا انتخاب بھی آج ہی ہو گا، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی

سطح پر بھی آج انتخابات ہوں گے۔ انتخابات کیلئے چار کروڑ امریکی خود یا

بذریعہ ڈاک پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔ ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن

دونوں ہی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔ جوبائیڈن نے نیویارک میں مہم سے

خطاب میں انتخابات کو امریکی جمہوریت کیلئے فیصلہ کن لمحہ قرار دیا ہے۔

فیصلہ دراصل آزاد ووٹرز ہی کرتے ہیں، ایلون مسک

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات آج، ٹوئٹر کے مالک مسک ریپبلکنز کے حمایتی

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے امریکہ

میں آج ہونیوالے وسط مدتی انتخابات کیلئے امریکیوں کو ری پبلکنز کو ووٹ

دینے کا مشورہ دیتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا آزاد سوچ رکھنے والے

ووٹرز کو میرا مشورہ ہے کہ وہ ریپبلکن کانگریس کیلئے ووٹ دیں۔ ایلون مسک

کا مزید کہنا تھا کہ ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے حامی کبھی دوسرے فریق کو ووٹ نہیں دیتے،

آزاد ووٹرز وہی ہیں جو اصل میں فیصلہ کرتے ہیں کہ سربراہ کون ہو گا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات آج , امریکہ میں وسط مدتی انتخابات آج

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: