امریکہ میں دو چہروں والا بچہ 18 سال کا ہو گیا، درازقد بلی نے ریکارڈ بنا لیا

میسوری: جے ٹی این پی کے نیوز: امریکہ میں دو چہروں والا بچہ

امریکہ کی ریاست میسوری میں دو چہروں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے نے اپنی 18 ویں سالگرہ منائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریس جانسن نامی نوجوان ایک غیر معمولی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا جس کے باعث اس کے دھڑ کے اوپر دو چہرے نظر آتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریس جانسن کی پیدائش کے بعد سے کئی مواقع پر ڈاکٹرز نے اس کے جلد فوت ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ بیماری (Sonic the Hedgehog SHH) جین کے باعث ہوتی ہے۔

ٹریس جانسن کے والدین نے کہاکہ ان کے بیٹے کی زندگی علاج سے کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔

امریکی بلی نے بڑا قد ہونے کا ریکارڈ بنا کر گنیز ورلڈ بک میں نام درج کر لیا


دوسری طرف امریکہ ہی میں قد آور پالتو بلی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں پالتو بلی کا قد 18.83 انچ ناپا گیا جس کے بعد اسے دنیا کی سب سے لمبی قد والی بلی قرار دے دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ولیم کے پاس مزید اور بلیاں بھی ہیں جن کے نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام اکاونٹ پر جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بلی

اونچا قد ہونے کے باعث گھر میں دروازے بھی آسانی کے ساتھ کھول لیتی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

امریکہ میں دو چہروں والا بچہ

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: