امریکہبین الاقوامیتازہ ترین

امریکہ کی افغانستان کو امداد کی مشروط پیشکش کردی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

امریکہ افغانستان امداد پیشکش

واشنگٹن ،کابل،ٹوکیو (جے ٹی این پی کے) امریکہ نے افغانستان میں مدد کی مشروط پیشکش کی ہے، افغانستان کو ایک سال تک انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے گی‘افغانستان کو امداد کی فراہمی کا اطلاق طالبان پر عائد پابندیوں پر نہیں ہوتا‘قائم فنڈ کو طالبان سے دوررکھا جائیگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے سلامتی کونسل میں افغانستان میں مدد کی نئی قرارداد جمع کرائی ہے، قرار داد کے مطابق افغانستان کو امداد کی فراہمی کا اطلاق طالبان پر عائد پابندیوں پر نہیں ہوتا۔ افغانستان کیلئے قائم فنڈ کو طالبان سے دوررکھا جائے گا۔

امریکا کی افغانستان سے متعلق نئی قرارداد پر جلد ووٹنگ کا امکان ہے۔ اس سے قبل پیش کردہ امریکی قرارداد چین، روس اور برطانیہ نے مسترد کردی تھی۔دوسری جانب افغان ہلال احمر سوسائٹی (اے آر سی ایس )کو ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ (آر سی ایس سی)کی طرف سے عطیہ کردہ امداد کی ایک کھیپ موصول ہوئی ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اے آر سی ایس کمپلیکس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں افغانستان میں تعینات چین کے سفیر وانگ یو اور اے آر سی ایس کے سیکرٹری جنرل مولوی مطیع الحق خالص نے شرکت کی۔

وانگ نے تقریب میں کہا کہ افغانستان کے دوست ہمسایہ اور مخلص دوست کے طور پر چین افغان عوام کو اس وقت درپیش مشکلات کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔وانگ نے مزید کہا کہ افغانستان کو موجودہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد کرنے کے لیے چین نے متعدد اقدامات کیے ہیں اور افغانستان کو ہنگامی امداد کی کھیپیں فراہم کی ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ نومبر سے اب تک 1500 ٹن افغان چلغوزے چین پہنچ چکے ہیں، جس سے افغان عوام کے لیے 1کروڑ60لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے۔ چین افغان زرعی مصنوعات کی درآمد جاری رکھے گا۔تقریب کے دوران خالص نے آر سی ایس سی کھیپ سمیت انسانی امداد کے لیے چین کا شکریہ ادا کیا۔

خالص نے کہا کہ تازہ ترین چینی عطیہ اس نازک صورتحال میں افغانستان کے لوگوں کے لیے بہت اہم ہے۔طبی سازوسامان کے علاوہ آر سی ایس سی کے سامان میں اسکول کے بچوں کے لیے ادویات اور اسکول کے بیگز بھی شامل ہیں۔

ادھر جاپان نے افغانستان کیلئے100 ملین ڈالر مالیت کی اشیائے ضروریہ پر مشتمل امداد کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق صحت، پانی اور حفظان صحت کی اشیا پر مشتمل 100 ڈالر مالیت کا امدادی سامان افغانستان بھیجا جائے گا۔یہ امداد اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) سمیت 16 مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے سے افغانستان پہنچائی جائے گی۔

جاپان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل این ایچ کے کے مطابق یہ طالبان انتظامیہ کے ملکی انتظام سنبھالنے کے بعد سے جاپان کی طرف سے افغانستان بھیجا جانے والا دوسرا امدادی پیکیج ہوگا۔


امریکہ افغانستان امداد پیشکش

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے