تازہ ترینذرا میری بھی سنو

امریکہ آئینی بحران سے دوچار، دنیا چوکنا رہے، فرانسیسی محقق کا انتباہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پیرس(جے ٹی این آن لائن ذرا میری بھی سنو) امریکہ آئینی بحران

فرانسیسی محقق رومیولڈ سکیورا نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ ایک ایسے وقت

میں جب بہت سے امریکی شہری، یہاں تک کہ کچھ ممتاز مقامی سیاست دان بھی

اب واشنگٹن کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھار ہے ہیں، تو “علیحدگی پسندی” سے

کمزور اور ” گروہ بندی ” و ” علیحدگی ” کے اثرات کے خطرات سے دوچار

امریکہ سے ہمیں مکمل چوکنا رہنا چاہیے۔

=-= ذرا میری بھی سنو کے تحت پڑھیں مزید ( =-= سٹوریز =-= )

فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی و تزویراتی امور سے منسلک محقق

رومیولڈ سکیورا نے ” وفاقی اتھارٹی کے ٹوٹنے ” کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا

ہے کہ جب گورنر واشنگٹن کے فیصلوں کے خلاف اٹھیں گے تو قومی ہم آہنگی

کمزور ہو جائے گی، جیسا کہ ” کوویڈ-19 کی وبا ” پھیلنے کے بعد سے یہ دیکھا

گیا ہے۔ سکیورا نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ ہفتے ایک مضمون میں بروکنگز

انسٹی ٹیوشن کے ایک سینئر فیلو رابرٹ کاگن کی رائے کا تجزیہ کرتے ہوئے

کیا۔

=-،-= خوش فہمی میں مبتلا شخص ہی حقیقت جھٹلا سکتا ہے، سکیورا

کاگن نے واشنگٹن پوسٹ میں ” ہمارا آئینی بحران پہلے ہی موجود ہے ” کے

عنوان سے لکھے گئے مضمون میں کہا تھا کہ امریکہ خانہ جنگی کے بعد سے

اپنے سب سے بڑے سیاسی اور آئینی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، جس میں

اگلے تین سے چار سالوں میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات، وفاقی اتھارٹی

کے ٹوٹنے اور ملک کے دائیں بازو اور معتدل نظریات کے حامل نظریات میں

تقسیم ہونے کا قومی امکان ہے۔ سکیورا نے کہا ” صرف خوش فہمی میں مبتلا

شخص ہی اس حقیقت کو جھٹلا سکتا ہے ” ورنہ جنوری میں واشنگٹن میں جو

کچھ ہوا اس کے بعد اور یہ جانتے ہوئے کہ 78 فیصد ری پبلکن ووٹرز کو اب

بھی یقین ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جیت غیر قانونی ہے، اس حقیقت

سے اتفاق کریں گے۔

امریکہ آئینی بحران ، امریکہ آئینی بحران ، امریکہ آئینی بحران ، امریکہ آئینی بحران

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے فالوورز سے کیا وعدہ پورا کر دیا

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے