امریکا کی اپنے شہریوں کو امارات کا سفرنہ کرنیکی ہدایت

واشنگٹن (جے ٹی این پی کے) امارات کا سفرنہ کرنیکی ہدایت

 

امریکا کے محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور وہاں

میزائل یا ڈرون حملوں کے خطرے سے خبردارکیا ہے۔

 

میڈیاریورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ جاری کردہ یہ سفری ہدایت گذشتہ

ہفتے کے دوران میں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے دومیزائل حملوں کے بعد جاری کی جارہی ہ

ے ۔

 

 

یہ بھی پڑھیں:حوثی باغیوں کا ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

 

ان حملوں میں امارات کے دارالحکومت ابوظبی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو خبردارکیا

کہ وہ کووڈ19کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کا سفر نہ کریں۔اس کے علاوہ میزائل یا ڈرون حملوں کے

خطرے کی وجہ سے بھی اپنے سفرکے ارادے پرنظرثانی کریں۔

 

بیان کے مطابق خلیج میں امریکی شہریوں اور مفادات کومتاثرکرنے والے حملوں کا امکان سنگین تشویشکا

باعث رہے گا۔بیان میں یمن میں باغی گروپوںکا ذکر کیا گیا ہے۔اس سے مراد حوثی ملیشیا ہے مگر براہ

راست ان کاذکر نہیں کیا گیا ۔

 

امارات کا سفرنہ کرنیکی ہدایت

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: