تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

امریکا میں تمام ٹچ آلات کا ریموٹ کنٹرول متعارف، قیمت 35ڈالرمقرر

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نیویارک (جے ٹی این پی کے) امریکا ٹچ آلات کا ریموٹ کنٹرول

امریکا میں تمام ٹچ آلات کا ریموٹ کنٹرول متعارف کرایاگیا ہے.

جس کی تعارفی قیمت صرف 35 ڈالررکھی گئی ہے،

دیکھنے میں سگریٹ لائٹرلگنے والے اہم آلے میں چار آلے سمودیئے گئے ہیں۔

اول یہ وائرلیس ریموٹ کنٹرول ہے جو تمام ٹچ آلات چلاسکتا ہے۔

دوم اس میں لیزر پوائنٹر آپ کو کانفرنس پریزینٹیشن میں کام آتا ہے،

سوم اسے ایئر یا کارڈلیس ماس کہا جاسکتا ہے اور چہارم، یہ شارٹ کٹ جنریٹر بھی ہے۔

اس آلے کو چیرٹاک کا نام دیا گیا ہے جو فی الحال ایک کراڈ فنڈنگ ویب سائٹ ،

کِک اسٹارٹر پر فنڈنگ کے مراحل سے گزررہا ہے۔

یہ بلیوٹوتھ اور وائی فائی دونوں سے کام کرتا ہے.

اور ٹیبلٹ سے لے کر اسمارٹ فون تک کو دور سے کنٹرول کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ تھوڑی سی کوشش سے خود اپنے شارٹ کٹ بھی بناسکتے ہیں۔

اسی طرح ویڈیو بناتے وقت چیرٹاک سے ہی اسمارٹ فون کیمرہ کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔

ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 20 روز تک چلتا رہتا ہے۔

اتنی کم بجلی خرچ کرنے کی بنا پر اسے آپ جیب میں رکھ کر کہیں بھی جاسکتے ہیں۔

اپنی گوناگوں خصوصیات کی بنا پر اس کی تعارفی قیمت صرف 35 ڈالر رکھی گئی ہے.

جس میں بعد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

اس کا وزن صرف 40 گرام ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے پر چیر ٹاک 20 روز تک کام کرسکتا ہے۔

اس طرح تمام ٹچ آلات کا کنٹرول آپ کے ہاتھ میں آجاتا ہے.

اور وہ بھی ریموٹ کنٹرول انداز میں کام کرسکتا ہے۔

اس طرح اسکرین اور فون کو قابو کرنے کا شاندار آپشن آپ کی مٹھی میں آجاتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کی بنا پر لوگ اس میں رقم عطیہ کررہے ہیں.

جس کے بعد وہ اسے خرید سکیں گے اور کمپنی کے دیگر فوائد بھی حاصل کرسکیں گے۔

امریکا ٹچ آلات کا ریموٹ کنٹرول

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے