امریکہتازہ ترینزیرِعنوانصحتکرونا سپیشل

امریکا میں کرونا کیسز پھر بڑھنے لگے، نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دیدی گئی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن: امریکا میں کرونا کیسز پھر بڑھنے لگے، نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دیدی گئی

امریکا میں عالمی وبا کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ نے نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی ہے۔

کووڈ کے خلاف مسلسل تحفظ کے لیے بوسٹر ضروری ہے،حکام

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کمپنیوں کے نئے بوسٹرز کرونا وائرس

کے ایکس بی بی ویئرینٹ کو ہدف بنا رہے ہیں۔

ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن عوامی صحت کے لیے اہم ہے،

کووڈ کے خلاف مسلسل تحفظ کے لیے بوسٹر ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 سال سے زیادہ عمر کے بچے بھی کووڈ ویکسین کی خوراک کے کم ازکم دو ماہ بعد بوسٹرکے اہل ہیں۔

یاد رہے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے کرونا کے نئے ویرینٹ ’’ ایرس ‘‘ کے حوالے سے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کرونا کی احتیاطی تدابیر کو ترک کرنے کے بجائے برقرار رکھا جائے۔

پڑھیں : انسداد کرونا، ہسپتالوں کو روایتی چینی ادویات کا استعمال بڑھانے کا حکم

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’ ایرس ‘‘ نامی کرونا کے نئے ویرینٹ میں بظاہر دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بیماری قوت مدافعت کے خلاف بھی مزاحمت کر سکتی ہے۔

تاہم یہ نئی قسم زیادہ سنگین علامات کا باعث نہیں بنتی۔

ماہرین صحت نے ’’ اومیکرون ویرینٹ ‘‘ کے ای جی فائیو ’’ایرس ‘‘ ذیلی قسم کی طرف اشارہ کیا ہے جو پہلی بار نومبر 2021 میں ظاہر ہوا تھا۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق متحدہ امریکہ، یورپ اور ایشیا میں کوویڈ 19 کے انفیکشن

اور ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے وضاحت کی ہے کہ ای جی فائیو کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ

قریب سے نگرانی کی جانی چاہیے کیونکہ یہ زیادہ متعدی یا شدید ہو سکتا ہے۔ ڈبلیو

ایچ او نے ممالک کو متنبہ کیا کہ کرونا کی نئی ذیلی قسم ’’ ایرس ‘‘ جس میں تقریبا

اومیکرون جیسی علامات ہیں، کا اب تک 51 ممالک میں پتہ چلا ہے۔

یاد رہے کرونا وائرس کی عالمی وبا اب تک دنیا بھر میں لاکھوں زندگیاں لقمہ اجل

بنا چکی ہے، جبکہ عالمی ادارہ صحت اس وبائی وائرس سے متعلق گاہے بگاہے انتباہ جاری کرتا رہتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

امریکا میں کرونا کیسز پھر بڑھنے , امریکا میں کرونا کیسز پھر بڑھنے

=====> عالمی وباء کرونا سے متعلق مزید رپورٹس ( == پڑھیں == )

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے