امریکہبچوں کی دنیابین الاقوامیتازہ ترینزیرِعنوان

امریکا میں غربت کی شرح میں حیران کُن اضافہ، بچے سب سے زیادہ متاثر

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

واشنگٹن: امریکا میں غربت کی شرح میں حیران کُن اضافہ، بچے سب سے زیادہ متاثر

امریکہ میں گذشتہ سال 2022 کے دوران غربت کی شرح بڑھ کر 12.4 فیصد جبکہ سال 2021 کی نسبت بچوں میں غربت کی شرح دوگنا سے بھی زائد ہو گئی ہے۔

1 کروڑ 53 لاکھ امریکی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں، رپورٹ

امریکہ کے مردم شماری بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سپلیمنٹری پاورٹی مئیر

( ایس پی ایم ) میں 2022 کے دوران ایک برس قبل کی نسبت 4.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

یہ لوگوں کے پاس ضروریات زندگی کے وسائل ہونے یہ نا ہونے کی پیمائش کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں میں شرح غربت 2021 میں 5.2 فیصد تھی جو 2022 میں بڑھ کر 12.4 فیصد ہو گئی ہے۔

2009 میں ادارے کی جانب سے انڈیکس پر نظر رکھنے کے بعد سے بچوں میں شرح غربت میں یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے۔

بچوں کی شرح غربت میں اضافہ گزشتہ 50 برس میں سب سے زائد

امریکہ کے بائیں بازو کے تھنک ٹینک سینٹر آن بجٹ اینڈ پالیسی ترجیحات کے مطابق

غربت میں اضافے کے بعد اب 1 کروڑ 53 لاکھ امریکی غربت کی زندگی بسر کر رہے

ہیں۔ بجٹ اور پالیسی ترجیحات کے بارے میں مرکز کی صدر شیرون پیراٹ نے ایک بیان

میں کہا کہ غربت میں اضافہ "حیران کن” ہے۔ پیراٹ نے کہا کہ مجموعی طور پر بچوں

کی شرح غربت میں اضافہ گزشتہ 50 برس میں سب سے زائد ہے۔ یہ ملک میں غربت اور

مشکلات میں پالیسی کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ ایس پی ایم میں آمدنی کیساتھ ساتھ

غیر نقد امداد جیسے خوراک اور رہائشی امداد کے اثرات بھی شامل ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

امریکا میں غربت کی شرح میں ، امریکا میں غربت کی شرح میں

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے