امریکہبین الاقوامیتازہ ترین

امریکا، جدید ترین 35F لڑاکا طیارہ لاپتہ، تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نیویارک: امریکا، جدید ترین 35F لڑاکا طیارہ لاپتہ، تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب

امریکا کا جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارہ ریاست ساتھ کیرولائنا کے شہر نارتھ کارلسٹن کے ایئر بیس سے پرواز کے بعد لاپتہ ہو گیا، طیارے کی تلاش کیلئے فوج نے عوام سے مدد مانگ لی ہے۔ ساتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی رکن کانگرس نینسی میس نے کہا ہے ایف 35 اس قدر آسانی سے کیسے لاپتہ ہو سکتا ہے، کیا اس میں ٹریکنگ ڈیوائس نہیں ہے؟، انہوں نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ فوج کی طرف سے عوام سے طیارے کی تلاش میں مدد کی اپیل کیونکر کی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق طیارے میں خرابی کا علم ہونے کے بعد پائلٹ اپنی سیٹ ایجیکٹ

کرنے سے پہلے اسے آٹوپائلٹ پر منتقل کیا تھا، افسران نے پائلٹ کی شناخت جاری نہیں

کی، سینئر ماسٹر سارجنٹ ہیدر اسٹینٹن نے کہا کہ لاپتہ طیارے کے مقام و رفتار کی بنیاد

پر ایف 345 لائٹننگ II جیٹ کی تلاش کارلسٹن کے شمال میں واقع مولٹری اور ماریون

نامی جھیلوں میں جاری ہے جہاں یہ پرواز پر تھا، دونوں جھیلیں نارتھ چارلسٹن کے شمال

میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جوائنٹ بیس سے دو ایف 35 طیاروں نے پرواز کی، تاہم ایک طیارے

کا پائلٹ اپنے طیارے کو لے کر بیس پر واپس پہنچ گیا، دونوں طیاروں کا تعلق میرین اٹیک

ٹریننگ سکواڈرن 501 سے ہے، ایئر بیس کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی ایوی ایشن کے

ہمراہ طیارے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے

تیار کردہ ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 8 کروڑ ڈالر ہے۔

ادھر برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ساتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی رکن

کانگرس نینسی میس نے کہا ہے کہ ایف 35 اس قدر آسانی سے کیسے لاپتہ ہو سکتا ہے،

کیا اس میں ٹریکنگ ڈیوائس نہیں ہے؟، انہوں نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ فوج کی

طرف سے عوام سے طیارے کی تلاش میں مدد کی اپیل کیونکر کی گئی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

امریکا، جدید ترین 35F لڑاکا طیارہ ،

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے