امداد نہ پہنچی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، عالمی برادری سے ڈوموڑ کا مطالبہ

امداد نہ پہنچی تو انسانی المیہ

عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ کی اداکارہ اور انسان دوست انجلینا جولی جو کہ اسوقت سیلابی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے پاکستان میں موجود ہے.

نے بیداری پیدا کرنے کی کوشش میں بین الاقوامی امدادی تنظیم آئی آر سی کے ساتھ سیلاب سے بے گھر ہونے ہونے والے لوگوں کی عیادت کی.

انہوں نے جنوبی صوبہ سندھ کے کچھ بدترین متاثرہ علاقوں کا ہیلی کاپٹر کے علاوہ کشتی میں

سوار ہوکردورہ کیا وہاں موجود لوگوں سے ملیں.

انہوں نے کہا کہ میں نے ان جانوں کو دیکھا ہے جنہیں بچایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں

سیلاب زدہ علاقوں میں زندگیاں آخری سانس لے رہی ہیں.

یہ بھی پڑھیں : دریائے کابل اور سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، مزید75افراد جاں بحق

ان علاقوں میں ملیریا اور دیگر بیماریاں پھیل چکی ہیں اور صرف ان بیماریوں کی وجہ سے چار

سو کے قریب تک اموات واقع ہوئیں ہیں.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت سے لوگوں سے ملاقات کرچکی ہوں میں نے اپنی زندگی میں

کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی ہے.

میں سوچ رہی ہوں کہ اگر بروقت کافی امداد نہیں آئی تو وہ اگلے چند ہفتوں میں یہاں نہیں ہوگے.

عالمی برادری کو اسوقت پاکستان میں زندگیاں بچانے کیلئے فوری مزید امداد بھیجنا ہوگی.

 امداد نہ پہنچی تو انسانی المیہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: