امتحانات کے نتائج: ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے طلباء طالبات بازی لے گئے
رپورٹنگ ڈیسک/ امتحانات کے نتائج: ہزارہ اور ملاکنڈ
ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میٹرک امتحان ،تعمیر وطن سلوک و کالج نے پہلی اور تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
ثانوی تعلیمی بورڈایبٹ آباد کے میٹرک امتحانات میں تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج نےپہلی اور تیسری پوزیشن اپنےنام کر لی۔
ایبٹ آباد نواں شہر سےتعلق رکھنے والی مستبشرہ جدون نےپہلی اورتعمیر وطن مانسہرہ کےمحمد سبحان نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر دونوں پوزیشن ہولڈر بچوں کا کہنا تھا کہ آج الحمداللہ ہماری کوششوں، ہمارے ٹیچر اور والدین کی
محنت اور دعائیں رنگ لائی جن کی وجہ سے ہم اس مقام پر پہنچے ہیں۔
گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ابیٹ آباد کے طالبعلم نے 950نمبر لیکر کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز ابیٹ آباد کے طالب علم شہباز وحید نے ڈی کام (انٹر کامرس) کے زیر انتظام
بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن پشاور کے امتحان میں 950نمبر لے کر کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
طالب علم نے کہا ہے کہ ان کی کامیابی سخت محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کاثمر ہے،
ہمیں تعلیم کےمیدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکےدنیا بھرمیں اپنا، والدین اور اساتذہ سمیت ملک کا نام روشن کرناچاہیئے ،
تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کے ذریعہ ہم دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
تعلیمی بورڈ مالاکنڈ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ،کشمالہ خان نے 1077نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
ثانوی و اعلی تعلیمی بورڈ مالاکنڈ نے میٹرک کےسالانہ امتحان 2022کے نتائج کا اعلان کردیا
ایف سی پبلک سکول کی کشمالہ نے1077 نمبر لےکر پہلی پوزیشن جبکہ کفایت اللہ اورطوبہ قاضی نےدوسری پوزیشن حاصل کی،
تیسری پوزیشن محمد وقاص نے حاصل کی، جماعت دہم میں مجموعی طور پر 50554 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا
جس میں 45314 امیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ 89.63فیصد رہا ،
سائنس گروپ جماعت دہم میں مجموعی طورپر 441110 امیدواروں میں سے 39937 امیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ 90.54 فیصد رہا۔
آرٹس گروپ جماعت دہم میں مجموعی طور پر امیدواروں کی تعداد 6444تھی اور پاس شدہ طلبا کی تعداد 5377 ہے
اور ان کا نتیجہ 83.44 فیصد رہا،
نتائج کے مطابق کشمالہ خان ولد بختاج خان رول نمبر 140392جوکہ ایف سی پبلک سکول بلامبٹ کی طالبہ ہے امتحان میں 1077 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی طرح امتحان میں دو امیدواروں نے دوسری پوزیشن حاصل کی جن میں توبہ اکرام قاضی ولد قاضی اکرام اللہ رول نمبر 140763جوکہ سمارٹ سکول بلامبٹ نے 1075نمبر اور کفایت اللہ ولد محمد شیرین جان رول نمبر 150775 نے بھی 1075 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد وقاص خان ولد ظاہر خان رول نمبر 135356 جوکہ نالج سکول خال کا امیدوار ہے 1073 نمبر لے کر نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
امتحانات کے نتائج: ہزارہ اور ملاکنڈ