امبر ہرڈ کی فلم ایکوامین 2 سے چھٹی ، جیمز بانڈ کو فلموں میں ملنے والاشاہی ایوارڈ حقیقت میں مل گیا
لاس اینجلس ،لندن (جے ٹی این پی کے) امبرہرڈ کی فلم ایکوامین 2
ہالی ووڈ کی مشہور فلم ایکوامین کے سیکوئل میں امبر ہرڈ کے کردار کو لے کر کئی دنوں سے خوب چرچے ہو رہے ہیں،
تاہم اداکارہ فلم کی کاسٹ میں شامل ہونگی یا نہیں سب ہی کو اس باضابطہ اعلان کا انتظار ہے تو دوسری طرف مشہور
زمانہ جاسوسی کردار جیمز بانڈ فلم سیریز کے مشہور اداکار ڈینیئل کریگ کو برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے دی
آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
۔۔۔۔ہالی ووڈ اداکارہ کو فلم سے نکالنے کا باضابطہ اعلان سامنے آنا باقی۔۔۔۔۔۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ امبر ہرڈ کو ایکوامین 2 سے نکال دیا گیا ہے،وہ اس فلم کی شوٹنگ کا حصہ نہیں ،تاہم اس کا اب تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
جانی ڈیپ کیس کے بعد مداحوں نے اداکارہ کو جیسن موموا کی فلم سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کئی مداح اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ امبر ہرڈ فلم کا حصہ ہوں گی یا نہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایکوامین 2دی لوسٹ کنڈم کے دیگر کردار
شوٹنگ میں مصروف ہیں،
جبکہ امبر ہرڈ اسپین میں بیٹی کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی ہیں جس سے ان قیاس آرائیوں میں
مزید اضافہ ہو رہا ہے کہ امبر اب ایکوامین 2میں میرا کا مشہور کردار ادا نہیں کریں گی۔
چیمزبانڈ کو شاہی ایوارڈ دینے کی شاہی خاندان نے تصدیق کر دی
دوسری طرف برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی ایوارڈ ہے
جو جیمز بانڈ فلم میں ایجنٹ بانڈ کو سرکاری خدمات پر مل چکا ہے۔
اداکار کو برطانوی بحریہ کی وردی میں ملبوس شہزادی این نے یہ تمغہ پہنایا۔
ڈ ینیئل کریگ کو یہ ایوارڈ فلم اور تھیٹر کیلئے عمدہ کارکردگی پر دیا گیا۔
شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر سے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کی گئی اور ایوارڈ دینے کی تقریب
ونڈسر محل میں منعقد ہوئی۔
54سالہ اداکار نے پانچویں اور آخری بار جیمز بانڈ کی فلم میں پچھلے برس اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
امبرہرڈ کی فلم ایکوامین 2
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ