امبر ہرڈکا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب، علی ظفر کی بہتری کیلئے تجاویز،ایلون مسک کا خیرمقدم

سان فرانسسکو، نیویارک (جے ٹی این پی کے) امبر ہرڈکا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب
ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدتے ہی ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب ہوگیا یا اداکارہ نے خود ڈیلیٹ کردیا۔
لیکن یہ حقیقت ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا کنٹرول جیسے ہی ایلون مسک کے پاس گیا تب سے کئی شوبز شخصیات نے اپنے اکاؤنٹس بند کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
امبر ہرڈ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کی خبر سب سے پہلے یوٹیوبر میتھیو لیوس نے دی جو ’امبریلا گائے‘ کے نام سے ٹوئٹر پر موجود ہیں۔


ہالی ووڈ ادکارہ کے ٹوئٹر اکائونٹ غائب ہونیکی وجہ ایلون مسک قرار


یہ واضح نہیں کہ ایمبر کا اکاؤنٹ کس نے غائب کیا یا خود کب ڈیلیٹ کیا لیکن ممکنہ طور پر ایلون مسک ہی اس کی وجہ ہوسکتے ہیں ۔
یاد رہے جانی ڈیپ سے طلاق کے بعد امبر ہرڈ 2016 سے 2018 تک ایلون مسک کیساتھ تعلق میں تھیں۔
پچھلے ہفتے سے اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنیوالی شخصیات میں ٹونی بریکسٹن، اداکارہ شونڈا رائمز اور سابق ریسلر مِک فولی شامل ہیں۔


ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کیلئے علی ظفر اور ایلون مسک میں تبادلہ خیال ۔۔۔


دوسری طرف پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر اور دنیا کے امیر ترین بزنس مین ایلون مسک کے مابین ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کیلئے تبادلہ خیال ہوا۔
ٹیسلا کے بانی اور ٹوئٹر کے نئے مالک ایکون مسک نے ٹوئٹر گزشتہ روز صارفین سے وائن ایپ

کی بحالی کے حوالے سے رائے مانگی تھی،
مشہور امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے کہا اگر آپ ایسا ٹک ٹاک سے مقابلے کی نیت سے کرنا چاہتے ہیں

تو یہ مضحکہ خیز ہے۔
ایلون مسک نے سوال کرتے ہوئے کہا ہم وائن ایپ کو ٹِک ٹاک سے بہتر بنانے کیلئے کیا کر سکتے ہیں؟
۔۔۔۔گلوکار علی ظفر کی ٹوئٹر کو بہتر بنانے کیلئے متعدد تجاویز ۔۔۔۔
ایسے میں گلوکار علی ظفر اپنی رائے پیش کی اور ایلون مسک کو ٹوئٹر سمیت وائن ایپ

کی بہتری کیلئے مختلف مشورے دے دیئے۔
علی ظفر نے ایلون مسک کے کمنٹ پر جواب دیا تخلیق کاروں کو لائکس اور فالوور کی

جنگ سے نکل کر زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں۔


انہیں اپنی الگ آن لائن ڈیجیٹل دنیا قائم کرنے کی آزادی دی جائے، جہاں وہ جو مرضی آئے تخلیق کریں،

مختلف چیزوں کو سیکھیں اور نت نئی تخلیق کریں،
اپنے ہم خیال لوگوں سے مل کر سیکھیں اور کمائیں۔ ٹوئٹر کے الگورتھمز کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ مختلف ممالک کے ہم خیال لوگ ایک جگہ جمع ہوسکیں ،
ایک دوسرے سے اپنا مواد شیئر کر اور اسی مناسبت سے سرمایہ کار ان پر سرمایہ کاری کرسکیں۔
جواب میں علی ظفر کی تجاویز کو سراہتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا جاپان نصف سے زیادہ
نوجوان صارفین کے پاس حیرت انگیز اور منفرد مواد ہے لیکن جاپان کے علاوہ کہیں

اور ایسا کچھ کبھی نظر نہیں آیا۔

امبر ہرڈکا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

رابی پیرزاد کا تما م جنگلی جانوروں پر باآسانی قابو سکنے کی عطا ء کا دعویٰ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: