آل خیبرپختونخوا پہلی بلیو ورلڈ سٹی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر
پشاور: سپورٹس رپورٹر غنی رحمان: آل خیبرپختونخواپہلی بلیو
ضلع ایبٹ آباد میں منعقدہ پہلی آل خیبر پختونخوا بلیو ورلڈ سٹی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔
پشاور کے شرجیل خان اورعلشبہ نے اپنی اپنی کٹیگریز میں چمپئن بننےاعزازحاصل کیا۔
مہمان خصوصی قائمقام گورنر مشتاق احمد غنی نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔
اس موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدراحمد نواز، ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان بھی موجود تھے،
غنی الرحمن، شوکت حسین، وسیم فضل اعوان بلیو ورلڈ سٹی کے سی ای او بریر نذیر بھی تھے۔
پہلی آل خیبر پختونخوا بلیو ورلڈ سٹی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ کو شائیقین کی بڑی تعداد نے دیکھا اور بے حد پسند کیا۔

تین روزہ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی اور ضلعی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آیبٹ آباد میں منعقدہ ہوئی۔
پشاور، سوات، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، کرک و بنوں سمیت دیگر اضلاع سے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ بخاری کا فخر زمان کیلئے بڑا مطالبہ، ثناء میر بھی کرکٹر کی معترف
مردوں کے سنگل فائنل میں پشاور کے شرجیل نے پشاور ہی کے اویس کو تین صفر سے ہرایا۔
خواتین کے سنگل فائنل میں پشاور کی باصلاحیت کھلاڑی علشبہ نے اپنی ہی چھوٹی بہن حوریہ کو تین صفر سے شکست دے کر چمپئن ٹرافی اپنے نام کی۔
دونوں بہنوں کے مابین سخت مقابلہ ہوا،
اویس اور شرجیل کے درمیان بھی مقابلہ بہت سخت اور سنسنی خیز رہا۔
ٹیم ایونٹ کے فائنل میں بھی پشاور ہی کے کھلاڑیوں نے جاندار کھیل پیش کیا،
مد مقابل سوات کی ٹیم کو شکست دی۔
مہمان خصوصی سپیکر اسمبلی و قائمقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اورآفیشلز میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔
آل خیبرپختونخواپہلی بلیو
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں