الیکٹرانکس مارکیٹ کریم پورا بازار پشاور کا کانٹے کا انتخابی معرکہ آج ، تاجر برادری پر جوش

پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان الیکٹرانکس مارکیٹ کریم پورا

Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے بازار کریم پورا کی تاجر برادری آج دو تاجر پینلز میں سے ایک یاپھر دونوں پینلز سے مختلف نشستوں سے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو منتخب کر رہے ہیں ۔

بازار کے انتخابات میں اس وقت دو پینل آمنے سامنے ہیں ،ایک شہر کے معروف تاجر رہنما جاوید اختر کا پینل ، جبکہ دوسرا پینل وقار مشتاق پینل کے نام سے معروف ہے۔

انتخابی مہم اپنے جوبن پر رہی ،گہما گہمی نے خوب رنگ جمائے رکھا

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے کریم پورہ  بازار میں انتخابی موسم اپنے جوبن پر رہا،

امیدوار منشور پیش کرتے رہے ، اور انتخابی مہم کے دوران کہیں بازار کے تاجروں کی خدمت کے عہد و پیماں باندھے ،

تو کہیں اپنی کارگزاری بیان کی جاتی رہی اور کہیں مخالفین کیخلاف استغاثہ پڑھ کر سنا جاتا رہا ،ان دنوں

گہما گہمی نے کیا خوب رنگ جمائے رکھے،تاہم انتخابی مہم ختم ہوئی اور آج بروز جمعہ 4 مارچ فیصلے کا دن ہے۔

ووٹنگ بعد از نماز جمعہ شروع ہو گی

ووٹنگ بعد از نمازِ جمعہ شروع ہوگی ، وقار مشتاق پینل کے دیگر امیدواروں میں نائب صدر کیلئے شہزاد اعوان ،

جائنٹ سیکرٹری تسبیح اللہ ،فنانس سیکرٹری ذوالفقار اعوان، پریس سیکرٹری کیلئے نوجوان ثاقب جاوید شامل ہیں ۔

جاوید اختر گروپ سے حکمران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے  والے  تاجر عنایت الرحمن نائب صدارت کیلئے نبردآزما ہیں ،

جائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر پیر وقار جمال، فنانس سیکرٹری کے مضبوط امیدوار گردانے جانیوالے سید اویس اعجاز  پریس سیکرٹری کی نشست پر جمیل الرحمن قسمت آزماہیں ۔

وقار مشتاق کا پہلا ، مدمقابل جاوید اختر کا دسواں انتخابی معرکہ

جاوید اختر گزشتہ اکیس سال سے بازار کریم پورا کے تاجروں کا اعتماد سمیٹے ہوئے ہیں ،

اس عرصے میں وہ نو مرتبہ عہدہ صدارت کا الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے، یہ انکا دسواں الیکشن ہے ،

اس مرتبہ انکا سامنا نوجوان قیادت وقار مشتاق سے ہے۔ وقار مشتاق بازار کی صدارت کے انتخابی دنگل میں پہلی مرتبہ اترے ہیں، لیکن کافی پر عزم ہونے کیساتھ ساتھ اپنی جیت کیلئے پر امید ہیں۔

جنرل سیکرٹری بننے کیلئے مبشر حسین المعروف خائستہ ،حاجی ندیم گل آمنے سامنے

مقامی تاجر ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری کی نشست پر دو امیدوار مدمقابل ہیں ،وقار مشتاق پینل کے تجربہ کار تین مرتبہ بازار کے الیکشن اور ایک مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں نائب ناظم منتخب ہونیوالے مبشر حسین المعروف خائستہ ہیں ،

جبکہ ان کے مدِ مقابل جاوید پینل سے حاجی ندیم گل (گل ٹریڈرز) ہیں جن کے بارے بتایا جاتا ہے

وہ اسوقت بظاہر مضبوط امیدوار ہیں ۔لیکن مبینہ طور پر الزامات کی زد میں رہنے کے باوجود مبشر حسین کی جیت کے روشن امکانات ہیں،

اگرچہ کامیاب کمپین کے بل بوتے پر ندیم گل کو نتائج  آنے  سے قبل ہی مستقبل میں بازار کریم پورا کا جی ایس تصور کیا جارہا ہے۔

تاجر برادری پر امن انتخابی ماحول کیلئے پر امید

تاجر برادری پر امید ہے کہ بازار چیئرمین و الیکشن کمشنر حبیب اللّٰہ کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی کی بہترین حکمتِ عملی کے سبب انتخابی عمل نہایت ہی پر امن ماحول میں ہوگا۔

معتبر ذرائع کا غیر متوقع اور حیران کن الیکشن نتائج کا دعویٰ

سیاست میں  داؤ پیچ  اور  جوڑ توڑ کی ماہر شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وقار مشتاق مخالف صدارتی امیدوار جاوید اختر کے مقابلے میں آج کافی کمزور امیدوار ثابت ہو نگے ،

تاہم بازارکی سیاست سے متعلق کافی چہ میگوئیاں ہورہی ہیں، لیکن باخبر و معتبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کے نتائج غیر متوقع اور حیران کن ہوسکتے ہیں۔

 

جتن انتظامیہ

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ
الیکٹرانکس مارکیٹ کریم پورا ، الیکٹرانکس مارکیٹ کریم پورا

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: