الیکشن کمیشن کے اقدام کا خیر مقدم ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں، عمران خان

الیکشن کمیشن اقدام خیر مقدم

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ پر

الیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال

کا منتظر ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ

اکاؤنٹس کی جتنی جانچ پڑتال ہوگی اتنے ہی حقائق سامنے آئیں گے، پتہ چلے گا پی ٹی آئی واحد

جماعت ہے جس کی بنیاد سیاسی فنڈ ریزنگ پر ہے، قوم حقیقی سیاسی فنڈ ریزنگ، مفادات، بھتہ

خوری کا فرق دیکھے۔ قبل ازیں یوم حق خود ارادیت کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی

رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خودارادیت کا

وعدہ پورا کرے، کشمیری عوام 3 نسلوں سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، 73 برس بعد

بھی کشمیری عوام دیرینہ حق کے حصول کیلئے ثابت قدم ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی

نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل بنا دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف

جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے، بین الاقوامی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کے خلاف ایکشن

لے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری

رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے عزم

پرثابت قدم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں

کرپشن کی گئی لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں چھوڑا گیا،کم از کم ایک ہزار ارب روپیہ لوگوں کی

جیبوں میں گیا، سوچا کیسز نیب میں دے دیں لیکن انہوں نے کام ایسا کیا کہ اگر عدالت جائیں گے تو یہ

کہیں گے کہ تمام ضابطوں اور طریقہ کار پر عمل ، ہم نے 2013 کے مقابلے میں دگنی لیکن نصف

قیمت پر سڑکیں بنائیں،منصوبہ بندی کے مطابق چلنے سے ملک ترقی کرتا ہے۔ وہ بدھ کو اسلام آباد

میں ہکلہ،ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس دوران

وزیراعظم عمران خان نے وزیر مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو سرا ہا اور کہا کہ ہکلہ، ڈیرہ

اسماعیل خان موٹر وے منصوبے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کی ٹیم اور مراد سعید کو

مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ٹاپ 3 وزارتوں میں مراد سعید کی وزارت نے زبردست کام کیا۔ ملک طویل

مدتی منصوبوں سے بنتے ہیں، چین نے 30 سال کا پلان ترتیب دیا ہوا ہے، ملک میں پہلے بھی بڑی

سڑکیں بن سکتی تھیں، اگر پیسہ چوری نہ ہوتا تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ آج کے

مقابلے میں 2013 میں سڑکوں کی تعمیر پر دگنا پیسہ خرچ کیا گیا، اگر پیسہ چوری نہ ہوتا تو زیادہ

سڑکیں بن سکتی تھیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی

لیکن اس کا کوئی ثبوت نہیں چھوڑا گیا،کم از کم ایک ہزار ارب روپیہ لوگوں کی جیبوں میں گیا،

سوچا کیسز نیب میں دے دیں لیکن انہوں نے کام ایسا کیا کہ اگر عدالت جائیں گے تو یہ کہیں گے

کہ تمام ضابطوں اور طریقہ کار پر عمل کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے 2013 کے مقابلے میں

دگنی لیکن نصف قیمت پر سڑکیں بنائیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک طویل المدتی

منصوبوں سے بنتے ہیں،منصوبہ بندی کے مطابق چلنے سے ملک ترقی کرتا ہے، مراد سعید کی

وزارت نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سارے ترقی پذیر ممالک کا یہ مسئلہ ہے کہ

ایک دو علاقوں پر زیادہ منصوبے بنائے جاتے ہیں باقی ممالک پیچھے رہ جاتے ہیں، 1960 میں

پاکستان کی طویل دورانیہ منصوبہ بندی تھی۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ این ایچ اے نے قبضے کی زمینوں

کو واپس حاصل کیا اور تجاوزات ختم کرائے۔ طویل منصوبہ بندی نہ کرنے سے تھوڑے علاقے آگے

بڑھ جاتے ہیں، مگر ایسا نہ ہوسکا، ہمیں بڑے منصوبوں پر کام کرنا ہے۔ اس موقع پر ہیلتھ کارڈز کا

ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم

کرینگے، ہرخاندان کے پاس 10لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، ہیلتھ کارڈ سے ہیلتھ کا پورا سسٹم

بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسپتال خالی پڑے ہیں،لوگ علاج سے محروم ہیں، سڑکیں نہ

ہونے کے باعث دور دراز کے علاقوں میں ڈاکٹرز ڈیوٹی کے لیے جاتے ہی نہیں۔وزیراعظم پاکستان

عمران خان نے 61 ارب کی لاگت سے گلبرگ تا موٹر وے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کی

منظوری دے دی۔8 کلب پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک پر اہم اجلاس ہوا جس

میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ایل ڈی اے حکام نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ پیش کیا۔

اہم اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، چیئر مین پی اینڈ ڈی سمیت اعلیٰ افسران موجود تھے۔ ڈی جی

ایل ڈی اے ، چیف انجنیئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو گلبرگ تا موٹر

وے10 اعشاریہ 6کلومیٹر طویل 61 ارب روپے کی لاگت سے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ پیش

کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن اقدام خیر مقدم

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: