الیکشن کمیشن ڈی آئی خان کے نیشنل ووٹر ڈے سیمینار کا احوال

ڈیرہ اسماعیل خان: نمائندہ خصوصی: الیکشن کمیشن ڈی آئی خان

Abu Muazzam Turabi
ابو معظم ترابی

الیکشن کمیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جامعہ گومل کے قائد اعظم سٹی کیمپس کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ہال میں منعقدہ سیمینار میں معلمین و معلمات اور طلبہ نے شرکت کی۔

پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ شمار کرنا جمہوریت کیلئے خطرہ

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیات اللہ خان مروت نے افتتاحی کلمات ادا

کرتے ہوئے مہمانوں اور دیگر شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے یوم

رائے دہندگان منانے کا پس منظر و پیش منظر بیان کرتے ہوئے مقاصد سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں اندراج کروانے کیلئے عمر اٹھارہ

برس یا زائد ہونے کیساتھ قومی شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔

اگر کسی کا مستقل اور عارضی پتہ بھی ہو تو وہ اپنی پسند کے پتہ

پر ووٹ ڈالنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے۔

استحکام جمہوریت کیلئے ووٹ پول کرنا ضروری، حیات اللہ مروت

  • election-commition-dikhan
  • election-commition-dikhan
  • election-commition-dikhan
  • election-commition-dikhan

جمہوریت کے استحکام و مضبوطی کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جن ملکوں نے ترقی کی ہے وہاں جمہوریت مستحکم و مضبوط ہے۔

ووٹ کا استعمال اپنی سوچ کے مطابق کریں۔

اگر ووٹ نہیں دیں گے یا اس کا غلط استعمال کریں گے تو تنزلی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اور جمہوریت بڑی نعمتیں ہیں۔ ان کی قدر کریں۔

ووٹ سے متعلق شعور و آگاہی ضروری، پروفیسر ڈاکٹر اللہ نور

گومل یونیورسٹی قائد اعظم کیمپس کے رابطہ کار و انچارج

آئی ای آر پروفیسر ڈاکٹر اللہ نور نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر

الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آگاہی دینا دین

اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے جس کا مقصد حقوق و فرائض کا احساس دلوانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے شعور و آگاہی ضروری ہے، وہ بیداری کی خاطر اپنا کردار لازمی ادا کریں۔

پاکستان کی سلامتی و بقا کی جنگ ہمیں لڑنا ہو گی۔

سیاسی جماعتیں آپس کی لڑائیاں ترک کریں، ماہر تعلیم شازیہ

ماہر تعلیم شازیہ نے کہا کہ باہمی طور پر سیاسی جماعتوں اور

ان کی قیادتوں کو زیر بحث لانے کے بجائے منشور اور لیڈرشپ

کی صفات پر تبادلہ خیال کیا جائے تاکہ مثبت و تعمیری گفتگو ہو سکے اور آپس میں لڑائی جھگڑا بھی نہ ہو۔

سیاست گند نہ سیاستدان خرابی ہم میں ہے، عامر سہیل سدوزئی

سہارا سماجی تنظیم کے صدر عامر سہیل سدوزئی نے کہا سیاست گند ہے نہ ہی سیاستدان گندے ہوتے ہیں۔

خرابی ہماری سوچوں میں ہے۔ ووٹ کے بغیر جمہوریت کا تصور ممکن نہیں۔

تشدد کی سیاست درست نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ تنظیموں پر عائد پابندی ہٹائی جائے۔

سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ بلقیس آرا نے کہا کہ ووٹ

جمہوریت کی برسات کا پہلا قطرہ ہے اس کا استعمال لازمی اور صحیح طور پر کریں۔

پاکستان نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا تھا اسلئے اپنا نظریہ درست رکھتے ہوئے نظریاتی امیدوار کو ووٹ دیں۔

افسوس کہ عوام میں شعور آ چکا ہے مگر ووٹ کا استعمال مفادات کی بنیاد پر کرتے ہیں جو ٹھیک نہیں۔

سیاسی و سماجی کارکن محترمہ گلشن آرا نے آگاہی سیمینار کے انعقاد

کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ووٹ کا استعمال نہ کرنا برا، غلط استعمال کرنا بہت برا، ابوالمعظم ترابی

سینئر صحافی و کالم نگار ابوالمعظم ترابی نے کہا کہ ووٹ کا استعمال

نہ کرنا برا ہے مگر اس کا غلط استعمال بہت برا ہے۔ ووٹنگ کی شرح

بڑھانے کیلئے خواتین اور معذور افراد کو قومی شناختی کارڈ کا حصول،

ووٹ کا اندراج اور استعمال آسان اور ضروری بنانا چاہیے۔ پرامن انقلاب

برپا کرنے کیلئے ووٹ کا استعمال ناگزیر ہے۔ ہمیں اپنی سوچ بدل کر

اپنے ووٹ کی قدر و منزلت اور اثر و قوت کو تسلیم کرنا ہو گا۔

ووٹ کی اہمیت پر طلبہ کے مابین تقاری مقابلہ، ثانیہ سرفہرست رہیں

سیمینار میں ووٹ کی اہمیت و افادیت پر طلبہ تانیہ، شیر محمد اور ضیاء الرحمان نے تقاریر کیں اور

بالتربیب اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کر کے ٹرافیاں اور نقد انعامات وصول کیے، جبکہ تلاوت

قرآن اور نعت خوانی کی سعادت حاصل کرنیوالے طالب علم حسن قصوریہ کو بھی ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

سیمینار میں ریٹائرڈ الیکشن کمشنر ملک محمد اسلم نے خصوصی شرکت کی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

الیکشن کمیشن ڈی آئی خان ، الیکشن کمیشن ڈی آئی خان ، الیکشن کمیشن ڈی آئی خان

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: