الیکشن بروقت ہونا چاہئیں، مریم نواز، پی ٹی آئی سے متعلق بڑا ویڈیو بیان

لاہور: الیکشن بروقت ہونا چاہئیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کیا ہر سال پنجاب اور خیبر پختوانخوا کے انتخابات پہلے اور قومی اسمبلی کے پانچ ماہ بعد ہوں گے، پی ٹی آئی والے ایک اسمبلی جیت کر آ جائیں اور پھر اسمبلی توڑ دیں، وزیراعلی پرویزالٰہی تھے، اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ ان کا نہیں تھا، اسمبلی توڑ کر کہیں الیکشن کراﺅ تو الیکشن ہو جائیں گے، انتخابات کی تیاری کر رہی ہوں، پنجاب کے دورے کیے ہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، معیشت کو سنبھالنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا عمران خان کے معیشت سے متعلق اعداد و شمار کو نہیں مانتی،

نوازشریف نے 6 فیصد گروتھ چھوڑی تھی، انہوں نے آئی ایم ایف معاہدہ مکمل کیا،

نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ عمران خان کو بٹھا کر آئی ایم ایف سے بات کرانی چاہیے تھی۔

ملک ہاتھ پاوں باندھ کر آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا گیا ہے

شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے بات نہیں کرنی چاہیے۔

آج آئی ایم ایف سخت شرائط رکھ رہا ہے، اس سے ڈیل کر کے ملک ہاتھ پاﺅں باندھ کر ان کے سامنے رکھ دیا گیا۔

ایسے شخص کو لا کر بٹھایا گیا جس کو معیشت کا نہیں پتا تھا۔

نواز شریف کے 4 سال میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی، ڈالر 100 روپے کا تھا،

اسحاق ڈار نے کئی بارملکی معیشت کو سنبھالا ہے۔

اگر ریاست کسی کو گرفتار کرنا چاہتی ہے تو مشکل نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی عسکری اور دہشت گرد تنظیم بن گئی ہے،

حکومت کے جس فیصلے سے متفق نہیں ہوتی، اس سے اختلاف کرتی ہوں،

حکومت کی طرف سے ایسی بات ہو گی جس سے عوام کو مشکل ہو تو بات کروں گی،

میری ذمہ داری پارٹی ہے، یہی نبھا رہی ہوں، میرے پاس حکومتی عہدہ نہیں،

شہبازشریف سے اچھے تعلقات ہیں، پہلے بھی اچھے تھے۔

جو شخص دماغی درست نہ ہو اس کے ہاتھ فیصلے کیسے دیئے جا سکتے ہیں؟

عمران گرفتار اس لیے نہیں ہو رہے کہ خون ٹیسٹ ہو گا، چیزیں سامنے آئیں گی۔

توشہ خانہ سے رقم ادا کر کے تحائف لینا غلط نہیں

توشہ خانہ سے رقم ادا کر کے تحفہ لینا غیر قانونی نہیں،

پہلے توشہ خانہ میں تحفہ جمع ہوتا ہے پھر قیمت لگتی ہے،

قیمت ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے تحفہ لیا جاتا ہے،

عمران خان پر توشہ خانہ سے تحفے گھر لے جانے کا کیس ہے،

عمران نے تحفے دبئی میں بیچے، پیسہ کہاں گیا کسی کو معلوم نہیں ہے،

گھڑی بیچ کر یہ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے لے کر آئے،

فرح گوگی پراپرٹی ٹائیکون کے جہاز میں پیسہ لے کر آئی تھی۔ آڈیو لیک ہونا غلط ہے،

میری اور وزیراعظم کی آڈیو میں ملک کیخلاف کوئی بات نہیں۔

عمران پہلے آڈیوز کے حق اب مخالف ہیں

ظل شاہ پی ٹی آئی کارکن تھا، اس کی ہلاکت پر افسوس ہے،

صدر اور ایک پارٹی رکن نے جو باتیں کیں اس پر بات نہیں ہونی چاہیے؟

جن کی آڈیوز آئی ہیں ان میں سے کسی نے نہیں کہا یہ ان کی نہیں،

عمران خان کہتے تھے آڈیو ریکارڈ کرنا درست ہے جسے جائز قرار دے رہے تھے آج کہہ رہے ہیں یہ کیوں ہو رہا ہے؟۔

شہباز شریف کی کوئی متنازعہ آڈیو نہیں آئی، نہ ہی آئے گی۔

ریکارڈنگ ہر جگہ ہوتی ہے، اہم یہ ہے کہ بات کیا کی جا رہی ہے،

کسی سیاسی مخالف کی ذاتی گفتگو ٹیپ، ریلیز، ریکارڈ کرنے کے حق میں نہیں،

ٹریفک روکنے پر تکلیف ہوتی ہے، اپنے لیے نہ روکنے کی ہدایت دیتی ہوں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

الیکشن بروقت ہونا چاہئیں، مریم نواز , الیکشن بروقت ہونا چاہئیں، مریم نواز , الیکشن بروقت ہونا چاہئیں، مریم نواز

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: