الیکشن،معیشت،عدلیہ،عمران،نواز،بلاول سے متعلق حیران کن پیشگوئیاں
چینیوٹ: جے ٹی این پی کے نیوز: الیکشن،معیشت،عمران،نواز،بلاول سے
ملک کے معروف ماہر علم رمل، علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے سال 2023 کے لئے اپنی تازہ ترین پیشگوئیوں میں بتایا ہے کہ اس سال ملک میں عام انتخابات نہیں، یہ 2024 میں ممکن ہونگے، آنیوالے عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے، جو بھی حکومت برسر اقتدار آئے گی، آہستہ آہستہ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔
آپ کے اس ہفتے کی ’’ جتن کُنڈلی ‘‘
انہوں نے کہا امسال موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملکی معیشت میں بہتری آ جائے گی،
پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرئےگا۔ سال 2023 سابق وزیراعظم نواز شریف ملک واپس آجائیں گے،
ان کی جماعت کو ان کے آنیوالے عام انتخابات میں فائدہ ہو گا۔
عمران خان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات نہیں، انکی نا اہلی کے واضح امکانات ہیں،
ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، ان کی جماعت پی ٹی آئی کا عوامی سطح پر گراف بھی گرئے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کی امسال بھی شادی نہیں ہو گی اور نہ ہی وہ آئندہ عام انتخابات میں وزیراعظم بنیں گے۔
آنے والے دنوں میں عدلیہ ملک کے وسیع تر مفادات میں اہم فیصلے کرے گی۔
ان فیصلوں سے کچھ سیاستدان بھی زد میں آئیں گے۔
ستاروں کی چال کا احوال، مواقع و احتیاط
گذشتہ سال بارشوں اور سیلاب سے جو تباہ کاریاں ہوئیں تھیں امسال بھی اگر بر وقت اقدامات نہ کئے گئے تو بہت بھاری نقصان ہو گا۔
ابھی تک عوام سلاب کی تباہ کاریوں سے نہیں نکل سکے۔
حکومت ابھی سے ان پر نقصانات پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع کر دے۔
امسال بھی مون سون کی بارشش زیادہ ہوں گی۔
ملک میں زچہ و بچہ کی اموات بھی زیادہ ہونے کے امکانات ہیں،
حکومت علاج معالجہ کی بہتر سہولیات مہیا کرئے، تاکہ ماں اور بچے کی صحت متاثر نہ ہو۔
کرپشن بھی اپنے عروج پر رہے گی،
ملک میں اجناس کی کمی ہو گی، عوام اس سے متاثر ہونگے۔
اغواء برائے تاوان کی وارادتوں میں اضافہ ہو گا، سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کرنا ہو گا،
انہوں نے کہا میں نے اپنے تمام علوم کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پیشگوئیاں کی ہیں۔
ان میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، علم الغیب کا تمام علم اللہ پاک کی ذات کے پاس ہے۔ اور وہ قادر مطلق ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
الیکشن،معیشت،عمران،نواز،بلاول سے ، الیکشن،معیشت،عمران،نواز،بلاول سے ، الیکشن،معیشت،عمران،نواز،بلاول سے