الظواہری کی ہلاکت کے دعوے کی تحقیقات کررہے ہیں،افغان طالبان

الظواہری کی ہلاکت کے دعوے

کابل (جے ٹی این پی کے) افغان طالبان نے کہا ہے کہ انکی قیادت ایمن الظواہری کی کابل

میں موجودگی سے آگاہ نہیں تھی، ایمن الظواہری کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی

خبروں پر تحقیقات کررہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی امور

کے تر جما ن سہیل شاہین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جس حوالے سے

دعویٰ کیا جارہا ہے اس سے متعلق حکومت اور طالبان قیادت کو علم نہیں تھا البتہ اس

حوالے سے کیے جانے والے دعوے کی تحقیقات جاری ہیں جس کے نتائج سے عوامی

سطح پر آگاہ کیا جائیگا، امریکہ کی جانب سے معا ہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے

جواب میں سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان قیادت اور موجودہ حکومت دوحہ معاہدے پر

پوری طرح کار بند ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان قیادت اتوار کے روز کابل

میں ہونیوالے امریکی ڈرون حملے اور اس کے نتیجے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت

پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ، قیادت اس حوالے سے ایک لمبی بحث کررہی

ہے کہ امریکی ڈرون حملے پر کس طرح رد عمل دیا جائے۔

الظواہری کی ہلاکت کے دعوے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: