تازہ ترینشوبز،فیشن

الحمراء میں ہمددر مشاعرہ بیادِ امجد اسلام امجد کا انعقاد

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور: الحمراء میں ہمددر مشاعرہ بیادِ امجدالحمراء میں ہمددر مشاعرہ بیادِ امجد

لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ہمددر مشاعرہ بیاد ِ امجد اسلام امجد کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ الحمراء اور ہمددر پاکستان کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوا۔ عظیم شاعر امجد اسلام امجد کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقید ت پیش کیا گیا۔ چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے نامور شاعر امجد اسلام امجد کے ساتھ گزاری خوشگوار یادوں کو سامعین کے ساتھ شیئر کیا۔

= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد سلیم ساگر نے اس موقع پر کہا کہ مشاعرے ہمارے تہذیبی روایت ہے،

الحمراء نے شعر و شاعری کو دوام بخشا، مشاعرہ خوبصورت ادبی سرگرمی ہے،

لوگوں میں بے پناہ ذوق پایا جاتا ہے، الحمراء تواتر سے مشاعرے منعقد کروا رہا ہے،

اچھے شعر پر شاعر کی تحسین کی جاتی ہے، شعراء و ادیب ہمارا اثاثہ ہیں، اہل قلم کی قدر افزائی کرتے ہیں،

نئی نسل کا اپنی تہذیبی روایت سے جڑے ہونا خوش آئند ہے۔

صدر ہمددر فاﺅنڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ علمی وادبی محافل سجانے

میں ہمددر بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ مشاعرہ میں حکیم سعید کی خدمات کو بھی بھرپور سراہا گیا۔

مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر تحسین فراقی نے کی جبکہ نامور شاعر کیپٹن عطاء محمد خان مہمان خصوصی تھے۔

مشاعرہ میں نامور شعرائے کرام کیپٹن عطا محمد خان، واجد امیر، ناصر بشیر، حسنین سحر، صائمہ آفتاب،

نیاز حسین لکھویرا نے اپنا کلام پیش کیا۔ شبیر حسن، راحیلہ اشرف راجپوت، تسنیم کوثر، سیماب ظفر اور

اقبال پیام بھی مشاعرہ کا حصہ تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہمددر علی بخاری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مشاعرہ کی نظامت نیاز حسین لکھویرا اور نوین روما نے کی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

الحمراء میں ہمددر مشاعرہ بیادِ امجد

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے