اقوالِ حضرت امام زمانہ امام مہدی عجّل اللّہ فرجہ الشریف

اقوالِ حضرت امام زمانہ امام مہدی
(1) تمہارے سارے حالات ہمارے علم میں ہیں اور تمہاری کوئی بات ہم سے پوشیدہ نہیں ہے۔

(2) تعجیل ظہور کیلئے زیادہ سے زیادہ دعا کرو، اس لئے کہ یہ دعا تمہارے ہی لئے حل مشکلات کا باعث ہے۔

(3) وہ چیز جو تم سے متعلق نہیں ہے اس کے بارے میں سوال نہ کرو۔

(4) میں سلسلہ ٴ اوصیا ء کی آخری کڑی ہوں، خداوند عالم میرے وسیلہ

سے میرے اہل اور میرے شیعوں سے بلاؤں کو دور کرتا ہے۔

اولیا کرام و بزرگانِ دین کی مولائے کائنات علیؑ کی اعلیٰ و ارفع مدحت سرائی

(5) زمین حُجت خدا سے خالی نہیں ہے، وہ حُجت یا ظاہر ہوتی ہے یا پوشیدہ۔

(6) جب کسی علم پر پردہ پڑ جاتا ہے تو دوسرا علم ظاہر ہو جاتا ہے۔

اور جب کوئی ستارہ غروب ہو جاتا ہے تو دوسرا اس کی جگہ طلوع ہو جاتا ہے۔

(7) کسی کی قبر پر سجدہ جائز نہیں ہے۔

(8) خود کو لوگوں کے حوالے کر دو اور اپنے بیٹھنے کی جگہ دہلیز قرار دو اور لوگوں کی حاجتوں کو پورا کرو۔

(9) میں اہل زمین کیلئے اسی طرح سبب راحت و امان ہوں جس طرح ستارے اہل آسمان کیلئے باعثِ امان ہیں۔

(10) سجدہ ٴشکر واجب ترین مستحبات میں سے ہے۔

(حوالہ جات)

بحار الانوار ۔ کمال الدین صدوق ۔ بحار الانوار ج ۔ احتجاج طبرسی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

اقوالِ حضرت امام زمانہ امام مہدی

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: