افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی منظرعام پرآگئے

کابل (جے ٹی این پی کے) افغان وزیر داخلہ سراج الدین

افغانستان کے وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر آ گئے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کی آج سے پہلے کئی برسوں سے صرف ایک ہی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی جس میں بھی ان کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آ رہا تھا۔

تاہم اب امارت اسلامی افغانستان کے ڈپٹی وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کے پرسنل سیکرٹری

عبداﷲ عظام کی جانب سے سوشل میڈیا پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی واضح تصاویر

شیئر کی گئی ہیں۔

دریں اثناء افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے سامنے دہشت گرد گروپ داعش خراسان

کے بانی اراکین میں سے ایک شیخ عبدالرحیم مسلم دوست نے ہتھیار ڈال دیے۔

یہ پیشرفت افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران سامنے آئی

جس میں سکیورٹی افسران اور طالبان کے مقامی حکام نے شرکت کی۔

معروف سابق طالبان رہنما اور داعش خراسان کے علاقائی سربراہ شیخ عبدالرحیم مسلم دوست نے مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت میں طالبان حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: