افغان وزیر خارجہ کی طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کو وطن واپس لوٹنے کی دعوت

افغان وزیرخارجہ طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد

تہران (جے ٹی این پی کے) افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے طالبان

مخالف مزاحمتی اتحاد کے احمد مسعود اور اسماعیل خان کو یقین دلاتے ہوئے کہا

ہے کہ کسی تشویش کے بغیر افغانستان واپس لوٹ سکتے ہیں۔افغان میڈیا کے

مطابق ایران میں موجود افغان وزیر خارجہ اور طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے

درمیان بڑی ملاقات ہوئی ہے۔ امیر خان متقی کی پنج شیر کے رہنما احمد

مسعوداور اسماعیل خان سے ملاقات ہوئی۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیر

خارجہ نے ویڈیو بیان میں ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر کے رہنما

احمد مسعود، اسماعیل خان کو یقین دلاتے ہیں کسی تشویش کے بغیر افغانستان

واپس لوٹ آئیں۔ کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق افغان

وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب حسین امیرسے بھی ملاقات ہوئی۔اس دوران

حسین امیر نے کہا کہ 20 سال سے امریکا کی افغانستان میں موجودگی خطے میں

کشیدگی کا باعث بنی، امریکا فوری طور پر افغانستان کے منجمد اثاثے جاری

کرے۔افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی کی افغان دشمن پالیسیوں کے نتیجے

میں 80 فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے آچکی ہے۔

افغان وزیرخارجہ طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: