امریکہ کیخلاف افغان عوام پھٹ پڑے ، کابل میں احتجاجی مظاہرہ

افغان عوام پھٹ پڑے

کابل (جے ٹی این پی کے) امریکی پابندیوں اور عدم تعاون کے باعث سیکڑوں افغانیوں نے کابل میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی پابندیوں، افغان عوام کے سلسلے میں روا رکھنے جانیوالے غیر انسانی اور جارحا نہ اقدامات کیخلاف نعرے لگا ئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 سال تک افغانستان پر جنگ مسلط کرنیوالے امریکہ کیخلاف افغان عوام پھٹ پڑے اور افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین افغانستان کیخلاف امریکی پابندیوں، افغان عوام کے سلسلے میں روا رکھنے جانے والے غیر انسانی اور جارحانہ اقدامات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

اومیکرون سے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

کورونا کی قسم اومیکرون جیسے جیسے بڑھتی جا رہی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں دو ڈالر فی بیرل کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 71.52 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.63 ڈالر کی کمی ہوئی ہے

جس کے بعد امریکی تیل فی بیرل 68.23 ڈالر کا ہو گیا ہے جبکہ یورپ میں لاک ڈاؤن پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔دوسری جانب امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کی لہر ہے جہا ایس اینڈ پی 500 اینڈیکس میں 5134 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ ہوئی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 4569.30 پر بند ہوا۔
پٹرول قیمت

افغان عوام پھٹ پڑے

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: