افغان طالبان نے امریکہ کو بڑی دھمکی دے دی
کابل (جے ٹی این پی کے) افغان طالبان امریکہ کو بڑی دھمکی
طالبان حکومت کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کیا تو امریکہ
خطرات اور دھمکیوں کیلئے تیار رہے۔واشنگٹن طالبان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے تعلقات کی راہ
میں روڑے اٹکا رہا ہے‘عبوری حکومت کو تسلیم کرنے تک امریکہ کے سر پر خطرات منڈلاتے رہیں گے ‘
طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے
طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کیا تو اس کے سر پر خطرات منڈلاتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور ایران سے متعلق امہ کیلئے بڑی خبر
انہوں نے کہا کہ امریکہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کر کے افغانستان کے عوام کے خلاف اپنی دشمنی کو
جاری رکھے گا۔سراج الدین حقانی نے طالبان کے بارے میں امریکہ کی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے
ہوئے کہا کہ واشنگٹن طالبان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے تعلقات کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔
طالبان حکومت کے وزیر داخلہ کا بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب عالمی برادری نے طالبان کی
حکومت کو تسلیم کرنے کی شرط، ایک قومی حکومت کی تشکیل، انسانی حقوق کا احترام کئے جانے، عورتوں ک
ے حقوق کا تحفظ ، دہشتگردی کے خلاف جدوجہد اور دہشتگرد گروہوں من جملہ القاعدہ سے تعلقات ختم
کرنے رکھی ہے۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
افغان طالبان امریکہ کو بڑی دھمکی